انگریزی زبان کا شاعر ولیم ورڈز ورتھ دو حوالوں سے جانا پہچانا جاتا ہے۔ فطرت سے محبت اور ایس ٹی کولرج سے دوستی۔ ورڈز ورتھ، کولرج کو اپنا روحانی بھائی کہا کرتا تھا۔ دونوں نے اکٹھے شاعری شروع کی۔ دونوں ایک ہی فلسفے کی انگلی پکڑ کر آگے بڑھے۔ منصوبہ بندی کے تحت نظمیں لکھیں۔