(Last Updated On: )
خزاں کے خشک پتے بھی انسانوں جیسے ہوتے ہیں کچھ کھلے کچھ ادھ کھلے کچھ محض ذرا سا اٹکے ہوۓ اور کچھ ننھی کونپلیں ،ہوا کے تیز تھپیڑوں کی سختی برداشت کرلینے والے تنے کے ساتھ رہ جاتے ہیں اور جو یہ سختی برداشتنہیں کر پاتے وہ تھپیڑوں کے زور پر کہیں سے کہیں جا پہنچتے ہیں اور زمین پر گر کر آتے جاتے لوگوں کے پاٶں تلے کچلے جاتے ہیں،
ان پتوں کے ٹوٹنے کی آوازیں کانوں کوبہت بھاتی ہیں پاٶں تلے آتے یہ پتے جب چٹختے ہیں تو عجیب سا درد پھیل جاتا ہے فضا میں مگر ہمیں کہاں سمجھ آتی ہے ان آوازوں کی ہم تو اپنی ہی ذات کو سب سے اہم سمجھتے ہیں