(Last Updated On: )
سیّ
د عارف محمود مہجورؔ رضوی (گجرات)
خانقاہ ِعالیہ شاہ آباد شریف گڑھی اختیار خان تحصیل خان پور ضلع رحیم یار خان کی زیب و زینت، رہنمائے تحریک پاکستان حضرت علامہ پیر سیّدمحمد مغفور القادی علیہ الرحمہ کے فرزند ارجمند اور درجنوں اہم اوق کتابوں کے مترجم و مصنف شہرۂ آفاق محقق، مدبر اور ادیب حضرت علامہ پیر سیّد محمد فاروق القادری آج اہل ِوفکر نظر کو اشک بار و سوگوار چھوڑ کر داغ ِ مفارقت دے گئے۔انا للہ و انا علیہ راجعون
حقیقی معنوں میں اس نابغۂ عصر، عبقریٔ زماں شخصیت کا وصال پُر ملال ایک عظیم سانحہ ہے۔ اس رحلت سے ایک ایسا علمی نقصان درپیش ہے کہ جس کی تلافی دور دور تک ہوتی نظر نہیں آتی۔
دعا ہے کہ رب کریم مرحوم و مغفور حضرت علامہ سیّد محمد فاروق القادری اعلیٰ اللہ قامہ کی گرانقدر دینی، علمی اور تحقیقی فتوحات کو شرفِ قبولیت عطا فرما کر مرحوم کے درجات کو بلند سے بلند فرمائے۔ آمین
بجاہ طٰہٰ و یاسین۔
(۱)
رنج میں ہیں مبتلا اہل ِقلم
چل بسے سید فاروق القادریؒ
شہسوارِ علم تھی ان کی شناخت
وہ تھے اک تحقیق کے جغادری
(۲)
الوداع سید فاروق القادری
الوداعی اہل ِ نظر کے تاجدار
مغفرت کی تجھ کو ہمراہی ملے
باغ جنت کا بنے تیرا مزار
(آمین)
٭٭٭