اگر میں خودکشی کرلوں تو میری سرخ ٹائی کس کے استعمال میں آئے گی ؟
میرے کمرے میں پچھلی رات کو اٹھ کر کون ٹہلا کرے گا ؟
میری عینک کے شیشے کون صاف کرے گا ؟
میرے دیر تک جاگتے رہنے کی عادت جا کیا بنے گا ؟
اگر میں خودکشی کرلوں تو خودکشی کرنے کے منصوبے کون بنایا کرے گا ؟
اگر میں خودکشی کرلوں تو لوگوں کو کون بتائے گا کہ سنہری ڈائل والی گھڑی کا تحفہ مجھے کس نے دیا تھا ؟
میری جیب سے برآمد ہونے والے خوابوں کی لوگ کیا تعبیر کریں گے ؟
میری بقیہ سانسیں کس کے استعمال میں آئیں گی یا لاش اٹھانے والوں کے جوتوں تلے آکے کچلی جائیں گی ؟
میں خودکشی کر سکتا ہوں مگر مجھے بتایا جائے کہ لوگ اس کی وجہ جاننے کی خواہش تو نہیں کریں گے ؟
مجھے بتاؤ جس دن میں خودکشی کروں گا اس رات تم اپنے شوہر کے دائیں جانب سونا پسند کرو گی یا بائیں جانب ؟
مجھے بتاؤ اگر میں خودکشی کرلوں تو شیلف میں رکھی ہوئی کتابوں کا فوری ردعمل کیا ہوگا اور کمرے کے ذہن میں پہلی بات کیا آئے گی ؟
مجھے مشورہ دو کہ خودکشی کرتے وقت مجھے کھڑکیاں دروازے بند رکھنے چاہئیں یا نہیں؟
لائٹ جلتی رہنے میں کوئی قباحت تو نہیں ؟
ٹیپ ریکارڈر کی آواز کتنی رکھی جائے ؟
پرانی تصویروں اور خطوط کے بارے میں کیا فیصلہ کروں ؟
خودکشی سے کتنی دیر پہلے مجھے آخری سگریٹ پی لینی چاہیے ؟
اس وقت جرابیں پہننے یا نہ پہننے کے بارے میں بھی بتاؤ
وقت اور طریقہ کار کے بارے میں تمہارا مشورہ کیا ہے ؟
مجھے بتاؤ خودکشی کے بعد بھی زندہ رہنا ممکن ہے ؟
کیا زندہ رہنے کے درمیانی وقفوں میں خودکشی کرتے رہا جا سکتا ہے ؟
بتاؤ ایک بار خودکشی سے میں کتنا مر جاؤں گا ؟
اگر میں خودکشی کرلوں تو میرے اندر بلند ہوتی ہوئی بیگانگی کی دیوار گر سکے گی ؟
اور اگر اپنے ہی ملبے میں دبا میں سسکتا رہا تو مجھے کیا لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے ؟
کیا تم مجھے خودکشی کا کوئی ایسا طریقہ بتا سکتی ہو جس سے میں پورا مر سکوں !!؟
کارل مارکس کون تھا؟
کارل مارکس کون تھا؟ ولادیمیر لینن ترجمہ: عمران کامیانہ (1913ء میں لکھا گیا ولادیمیر لینن کا یہ مضمون کارل مارکس...