ہمارے طلبہ جانتے ہیں کہ فوٹان الیکٹرومیگانیٹک ویوز کا بنیادی ذرّہ ہے۔ روشنی بھی الیکٹرومیگانیٹک ویو ہی ہے۔ فوٹان ایک ماس لیس ذرّہ ہے۔ ماس لیس ذرّہ سے مراد یہ ہے کہ فوٹان کا ماس (کمیت) نہیں ہوتا۔ کلاسیکل تعریف کی رُو سے ماس کسی جسم میں مادے کی مقدار کو کہتے ہیں۔