مختلف محرکات لوگوں کو فلسفی بننے کی راہ پر ڈالتے رہے ہیں۔ ان میں سے سے زیادہ قابلِ احترام محرک دنیا کو سمجھنے کی خواہش رہی ہے۔ ابتدائی زمانے میں فلسفہ اور سائنس دونوں ایک شے تھے۔ ان کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جاسکتا تھا لہٰذا دنیا کو سمجھنے کا محرک سب پر غالب تھا۔