(Last Updated On: اگست 31, 2023)
دل میں اک حشر سا برپا ہوگا
دل سے جب بھی کوئی جدا ہوگا
اشک آنکھوں سے ڈھل گیا ہوگا
درد جب حد سے گزرتا ہوگا
جب کوئی اہل دل خفا ہوگا
دل یہ ویران سا ہوا ہوگا
حسرت وصل میں تڑپا ہوگا
جب بھی دل ہجر میں رہا ہوگا
دل کا پھر ائے مجیب!کیا ہوگا؟
روگ دل کا جسے لگا ہوگا
****