(Last Updated On: اگست 31, 2023)
دل مضطر کا مدعا کیا ہے؟
تم سے آخر یہ چاہتا کیا ہے؟
سب ہواس اپنے میں نے کھو ہی دیے
اب بتاؤ کہ پھر بچا کیا ہے؟
دار پہ مجھکو کھینچ دے جلاد!
مجھ سے آخر ہوئی خطا کیا ہے؟
یہ مقدمہ تھا بے وفائی کا
ائے مجیب!دار پہ ہنستا کیا ہے؟
****