(Last Updated On: ستمبر 23, 2022)
ہاتھ اٹھا کر کبھی
ہاتھ اٹھائے بِنا
کبھی آواز میں اور کبھی بے صدا
لب ہلائے بِنا
روز و شب اے وطن
میں خدا سے دعا
مانگتا ہوں
سلامت رہے تو سدا!