(Last Updated On: اگست 30, 2023)
کوئی بھی ایسا نہیں،جو محرم منزل نہیں
راہ مل جائے اگر،پھر کوئی مشکل نہیں
میرے دل کو توڑ کر،مجھکو تنہا چھوڑ کر
وہ ہوئے سنگدل نہیں،وہ ہوئے قاتل نہیں
وہ اگر میرے نہیں بنتے، تو پھر یونہی سہی
جب یہی تقدیر ہے،وہ ہوئے حاصل نہیں۔
وہ ہیں میرے قاتلوں میں،مانتے پھر بھی نہیں
وہ اگر یہ مان لیں،در گزر مشکل نہیں
راہرو راہزن بنے تو،حاجت دشمن نہیں
راہ سے بھٹکے کوئی،تو ملی منزل نہیں
ائے مجیب!راہ سخن میں اپنا کوئی نام ہو
ہو فن اوزان شامل،یہ کوئی مشکل نہیں
****