(Last Updated On: )
میرے ہمراہ تھے وہ چلے
جو کہ میرے اپنے نہ تھے
میری آنکھ میں بہتے ہوئے
سپنے میرے سپنے نہ تھے
کبھی بیٹھنا، کبھی سوچنا
کیا یہ ہوا,کیوں یہ ہوا؟
دل کے جلے،جو تھے آبلے
وہ بخدا بجھنے نہ تھے
کبھی جو سنا،میرے ہجر کا
سن کے اسے دھچکا لگا
کہ یہ جرم تھا، نہ اپنا بنا
آہ و فغاں،تھمنے نہ تھے
مجیب!اپنا دل دکھاؤں کسے؟
مجیب!اپنا غم بتاؤں کسے؟
کہ جو نہ ملا،یہ سایہ میرا
نقش قدم مٹنے نہ تھے
****