(Last Updated On: دسمبر 22, 2022)
چڑھا کوہ صفا پر ایک دن اسلام کا ہادی نظر کے سامنے تھی پستی انساں کی آبادی صدا دی اے قریشی عورتو مردو ادھر آئو! یہ اپنے کام دھندے آج تہ کردو ادھر آئو ! مثال رعد ہادی کی صدا گونجی ہوائوں میں زمیں سے آسماں تک غلگغلہ اٹھا فضائوں میں یہ کڑکا سن کے خلقت گھر سے نکلی اس طرف آئی بڑھی انبوہ در انبوہ، دوڑی صف بصف آئی اکٹھے ہوگئے آکر جوان وپیرومردو زن بنی آدم کا جنگل بن گیا یہ کوہ کا دامن خطاب ان سے پیغمبر ؐ نے کیا اللہ کے بندو خلیل ؑاللہ کے پوتو! ذبیح اللہ کے فرزندو! کھڑا ہوں میں تمہارے سامنے ایسی بلندی پر وہ جانب مجھ پر روشن ہے جہاں اچھا بر امنظر اگر میں تم سے یہ کہہ دوں کہ اس کہسار کے پیچھے پہاڑوں کی بلنداور آہنی دیوار کے پیچھے چھپی ہے رہزنوں کی فوج تم پر وار کرنے کو گھروں کے لوٹنے کو شہر کے مسمار کرنے کو یہ کہہ دوں اگر میں تم سے تو کیا تم مان جاءو گے یقیں آجائے گا مجھ پہ کوئی شک نہ لاؤ گے ؟ کہا لوگوں نے ہاں سچا ہے تو یہ جانتے ہیں سب تو بچپن سے صادق ہے امیں ہے مانتے ہیں سب بھلا اس قول پر کیسے یقیں ہم کو نہ آئے گا بلا چون وچرا مانیں گے کوءی شک نہ لائے گا یہ سن کر پھر بلند آواز سے سچا نبیؐ بولا اسی انداز سے قرآن ناطق نے دہن کھولا کہ اے لوگو میرا کہنا نہایت غور سے سن لو میں کہتا ہوں کہ باز آجاؤ ظلم وجور سے سن لو بہائم کی صفت چھوڑو ذارا انسان بن جاؤ برے اعمال سے توبہ کرو شرماؤ شرماؤ فواہش اور زناکاری متادو نیک ہوجاؤ خدا کو ایک مانو اور تم بھی ایک ہوجاؤ یغوث ولات وعذی کچھ نہیں بے جان پتھر ہیں جنہیں تم پوجتے ہو وہ تو خود تم سے کمتر ہیں ہی خالق وہی سچا خدا معبود ہے سب کا وہی مطلوب ہے سب کا وہی مسجود ہے سب کا بتوں کی بندگی کے دام سے آزاد ہوجاؤ خدا کے دامن توحید میں آباد ہوجاؤ پھنسا رکھا ہے شیطان نے تمہیں باطل کے پھندے میں نہ رکھا فرق تم نے کچھ خدا میں اور بندے میں تمہارے واسطے میں دولت اسلام لایا ہوں جو ابراہیمؑ لائے تھے وہی پیغام لایا ہوں خدائے قادر و قہار پر ایمان لے آؤ جہان کے مالک و مختار پر ایمان لے آؤ جہالر چھوڑ دو قرآن پر ایمان لے آؤ بتوں کو توڑ دو رحمٰن پر ایمان لے آؤ اگر ایمان لے آے تو بچ جاؤ کے اے لوگو فلاح دنیوی و اخروی پاؤ گے اے لوگو نہ مانو گے تو بربادی کا بادل چھانے والا ہے برا وقت آنے والا ہے، برا وقت آنے والا ہے