(Last Updated On: )
پھر کسی دل کو ٹوٹے نہیں دیکھا جاتا
جو ناتا دل سے بندھا ہو،نہیں توڑا جاتا
میری تو خامشی بھی تمہیں بتاتی ہے
ہائے افسوس کہ تم سے نہیں سمجھا جاتا
دل کی باتیں فقط، دل سے کہی جاتی ہیں
اس لیے لب سے کچھ بھی نہیں بولا جاتا
میرے الفاظ کب تلک ساتھ دیں میرا
ان سے تو میرا تبسم ہی نہیں دیکھا جاتا
ائے مجیب! اپنے دل پہ ہے مجھے دکھ تو بہت
لیکن اب سے مجھ سے،اور نہیں رویا جاتا
****