(Last Updated On: اگست 30, 2023)
تمہیں ساحل پہ نقش سا دیکھا
دل بیزار ریر پا دیکھا
خواب میں جب سے تم کو دیکھ لیا
سوچتا ہوں،یہ میں نے کیا دیکھا؟
پیار سب ہی نے پا لیا آخر
میں نے خود کو ہے تنہا دیکھا
اپنے دل کو اداس تھا پایا
آئینہ جب بھی میں نے جا دیکھا
بارہا دل کو تڑپتا پایا
ائے مجیب!جب سے اک دفعہ دیکھا