(Last Updated On: )
اس کی صورت کونین، اس کی سیرت قرآن بنا
وہ فطر ت کا معیار بنا، وہ قدرت کی پہچان بنا
وہ حُسن بنا، وہ عشق بنا ، وہ جسم بنا ، وہ جان بنا
احساس بنا، ادراک بنا، ایقان بنا، ایمان بنا
اس رحمتِ عالم ﷺ کی خاطر رحمت کانیا عنوان بنا
افسانہ افسوں ختم ہوا، عالم عالم رحمان بنا
وہ اشرف ہے وہ اجمل ہے وہ اعلیٰ ہے وہ افضل ہے
اس نور کو پیکر بننا تھا ، اس کی خاطر انسان بنا
ہر دور کا اعجاز انساں ہے ، کل انساں ہے آج انساں ہے
تخلیق کی معراج انساں ہے ، محبوبِ انل انسان بنا
وہ کیاہے ، مثیتّ خود جانے ، محد ود بصیرت کیاجانے
انوار میں ہے وہ نورِ اول ، انسانوں میں وہ انسان بنا
وہ اوّل ہے، وہ اخِر ہے ، وہ باطِن ہے ، وہ ظاہرِ ہے
اس کی سیرت کر دار بنا، اس کی صورت پہچان بنا