یہ کلیلہ دمنہ سے ماخوذ چار کہانیوں پر مشتمل ہے اور سنہ 1845ء میں شائع ہوئی تھی۔ بعد ازاں جناب عبد الرشید صاحب نے اس کی ترتیب و تدوین فرما کر سہ ماہی اردو ادب اپریل تا جون 2015ء میں شائع کیا۔ ہماری درخواست پر جناب عبد الرشید صاحب نے از راہ ادب پروری اس کی انپیج فائل ارسال فرما دی جسے اعجاز عبید صاحب نے یونی کوڈ میں منتقل کیا اور اب اس کا برقی نسخہ پیش ہے۔