(Last Updated On: )
جام ایم ڈی گانگا (گانگا نگر )
حضرت پیر سید محمد فاروق شاہ القادری یقینا علم و عمل کے ایک ایسے عظم مرتبے پر فائز تھے۔ جہاں پر اللہ کی خاص رحمت والے بندے پہنچتے ہیں۔سید فاروق شاہ القادری روایتی پیر و گدی نشین ہرگز نہ تھے وہ ایک حقیقت پسند اور حریت پسند طبقے سے تعلق رکھنے والے مدبر اور رہبر قسم کے انسان تھے۔سید محمد فاروق شاہ دبستان علم و ادب، ظاہری و باطنی اور روحانی تربیت اور کردار سازی کرنے والے ایک عظیم انسان اور ادارے کا نام ہے۔عام عالم دین اور گدی نشینوں سے وہ بہت ہٹ کے مختلف سوچ و کردار رکھنے والے انسان تھے۔اسلامی تعلیمات کی روشنی میں انہوں نے اصل مسئلہ معاشی ہے جیسی کتاب لکھ کر خلق خدا کو معاشی حوالے سے آگاہی و روشنی کا حقیقت پسندانہ راستہ دکھایا۔ ہم نے اپنی زندگی اور زندگی کے بے شمار معاملات میں سید محمد فاروق شاہ کو صاف ستھرا اور صاف گو انسان پایا ہے۔ان کی روحانی دینی و مذہبی اور خیر و سلامتی کی فلاحی خدمات کا بھی یقینا زمان معترف ہے۔سید محمد فاروق شاہ شعبہ زراعت اور کسانوں کے مسائل کے حوالے سے بھی انتہائی مثبت سوچ اور فکر کے حامل زمیندار تھے۔ ہمیشہ ہماری رہنمائی فرماتے تھے۔
٭٭٭