نوبل انعام سائنس کی دنیا کا سب سے بڑا انعام مانا جاتا ہے۔ سائنس کی تین بنیادی شاخوں فزکس، کیمسٹری اور میڈیسن میں نوبل انعام دیا جاتا ہے جو مکمل میرٹ اور بنیادی سائنس کھ کام پر دیا جاتا ہے۔ اسکے علاوہ تین اور شعبے ، معیشت، ادب اور امن میں بھی نوبل انعام دیا جاتا ہے۔ امن کا نوبل انعام کسی لحاظ سے سیاسی اور امن کمیٹی صوابدید پر ہو سکتا ہے۔ ماضی میں امن کا نوبل انعام باراک اوبامہ کو بھی دیا گیا جو کسی لحاظ سے متنازعہ تھا ایسے ہی کئی اور شخصیات کو امن کا نوبل انعام ملا جو تاریخ میں متنازعہ رہے جیسے کہ اسرائیل کے وزراء اعظم، مثال کے طور پر شیمون پیریز۔
تاہم اس بات میں کوئی شبہ نہیں نہ ہی کوئی دو رائے کہ سائنس کے شعبہ جات میں نوبل انعامات ہمیشہ میرٹ اور بنیادی کام کی بنیاد پر دیا جاتا رہا ہے۔ کیونکہ سائنس وہ واحد شعبہ ہے جو دیانتداری سے سرانجام دیا جاتا ہے اور اس شعبے میں دیے گئے نوبل انعامات کا فیصلہ کرنے میں دنیا کے بڑے بڑے سائنسدانوں کی مشاورت شامل ہوتی ہے۔ یہ انعام ایسے بنیادی سائنسی کاموں پر دیا جاتا یے جس سے ہمیں سائنس اور ٹیکنالوجی کے نئے راستے ملتے ہیں، سائنس میں ایک نئی فیلڈ کی بنیاد رکھی جاتی ہے اور ایسا بہترین کام جس سے کائنات کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ مثال کے طور پر آئن سٹائن کو فوٹو الیکٹرک ایفکٹ پر نوبل انعام ملا وہی ایفکٹ جسکی دریافت کے بعد آج آپکے گھروں میں شمسی توانائی کی پلیٹیں لگی ہیں جو گرمیوں میں یا لوڈ شیڈنگ میں آپکو سہولت سے بجلی دیتی ہیں، وہی شمسی توانائی کی پلیٹس جو خلا میں سیٹلائٹس اور سپیس کرافٹس میں لگی ہوتی ہیں جو انسانوں کو دوسرے سیاروں اور زمین سے رابطے میں مدد دیتی ہیں۔
ایسے ہی نیل بوہر کو ایٹم کے بنیادی ماڈل کو بیان کرنے پر نوبل انعام ملا جسکے باعث آج ہم ایٹموں کو بہتر سمجھ سکتے ہیں، الیکٹرانیکس کا سامان بنا سکتے ہیں، آپکے ہمارے موبائل فونز اس ماڈل کو سمجھنے کے باعث بہتر سے بہتر بن رہے ہیں، ایسے ہی کوانٹم مکینکس کے بانیوں کو نوبل انعام ملے جس سے آج کمیونکیشن سے لیکر کمپیوٹر سائنس سب میں انقلاب برپا پے۔ ایسے ہی کیمسٹری اور میڈیسن کے شعبہ جات میں بنیادی کام جیسے کہ ویکسین کی دریافت ، کینسر کا علاج وغیرہ وغیرہ ایسے کام ہیں جن پر ماضی میں نوبل انعامات دیے جا چکے ہیں۔
سو یہ بات عیاں یے کہ سائنس میں نوبل انعامات انتہائی بنیادی اور کارآمد کام پر دیے جاتے ہیں۔ اس ضمن میں یہ سوال کہ ڈاکٹر عبد القدیر کو نوبل انعام کیوں نہیں دیا گیا ایک بے معنی اور فضول بات ہے۔ ڈاکٹر قدیر نے پاکستان کے کے لیے ایٹم بم کی ٹیکنالوجی کو بلیک مارکیٹ کے ذریعے درآمد کیا۔ یہ نہ ہی کوئی بنیادی سائنسی کام ہے اور نہ ہی اس میں نئی سائنس یا ٹیکنالوجی میں کوئی پیش رفت ہوئی۔ پاکستان سے پہلے بھارت سمیت چھ اور ممالک ایٹم بم بنا اور اسکے تجربات کر چکے تھے۔ ایٹم بم بنانے کی ٹیکنالوجی دوسری جنگ عظیم کے آغاز سے موجود تھی۔ چونکہ سائنس کا نوبل انعام میرٹ پر دیا جاتا ہے اسی لیے یہ امتیاز و عزت ڈاکٹر عبدالسلام کو ملی کہ یہ انعام انہیں دیا گیا جنہوں نے ایٹم کی فزکس اور ایٹم کی بنیادی قوتوں پر بے حد قیمتی کام کیا۔
اردو لسانیات
زبان اصل میں انسان کے تعینات یا اداروں میں سے ہے۔ وہ ان کی معمول ہے جن کی کار بر...