غموں سے دوستی کر لو
بسر بس زندگی کر لو
رکھو مطلب سے تم مطلب
محبت مطلبی کر لو
جو پوچھا خودکشی کر لوں؟
تو بولے عاشقی کر لو!
محبت کون کرتا ہے؟
ارے بس دل لگی کر لو
اٹھی ہیں آج وہ پلکیں
ہے موقع میکشی کر لو
ملے ہیں زخم کچھ تازہ
چلو کچھ شاعری کر لو
تری باتیں ہیں زہریلی
ہے بہتر خامشی کر لو
٭٭٭٭
چاند، قرنطینہ اور بیگم
زیرِ نظر تصویر میں اپالو 11 کے خلاباز، نیل آرمسٹرانگ ، بز ایلڈرن اور مائکل کولن 1969 میں چاند سے...