وھاٹس ایپ گروپ: دیــــــــارمیـــــــــــر سلسلہ : گـــــــرہ لـــــــگائیں تاریخ : 8/4/2025 مصـــرع نمبــــر: 324 گرہ لگائیں - واقعی اس جھوٹ پر تو داد دینی چاہئے پورا شعر: کہتے ہیں ہم جی رھے ہیں ایک دوجے کے لئے واقعی اس جھوٹ پر تو داد دینی چاہئے (پرشانت شرما دراز) گـــــــرہیں___ تم جدائی میں بھی خوش ہو، شاد ہو، آباد ہو واقعی اس جھوٹ پر تو داد دینی چاہئے (احمد کمال حشمی) ان کا دعویٰ وقف بل تو مسلموں کے حق میں ہے واقعی اس جھوٹ پر تو داد دینی چاہیئے (شفیق محسن) قوم مسلم کا بھلا مقصود ہے ، کہتا ہے وہ واقعی اس جھوٹ پر تو داد ملنی چاہیے (احمد مشرف خاور) کہہ رہا ہے ہر کسی سے ہر کوئی سب ٹھیک ہے واقعی اس جھوٹ پر تو داد دینی چاہیے (صا بر نظر) وہ بشر ہو کر بھی کہتا ہے کہ وہ پاپی نہیں واقعی اس جھوٹ پر تو داد دینی چاہیے ( حسام الدین شعلہ ) آپ کا فرمان ہے ہم آپکے ہمدرد ہیں واقعی اِس جھوٹ پرتوداد دینی چاہیئے (م ، سرور پنڈولوی) کہہ رہے ہیں وہ کہ سب کا ساتھ ہے سب کا وکاس واقعی اس جھوٹ پر تو داد دینی چاہیے (ناصرمعین) چور کہتا ہے کہ سب یکساں ہیں اپنے ملک میں واقعی اس جھوٹ پر تو داد دینی چاہئیے (جاوید مجیدی) جھوٹ کہنے کی مجھے عادت نہیں کہتے ہیں وہ واقعی اس جھوٹ پہ تو داد دینی چاہئے (اطہرؔ مرشدآبادی) بے خبر تھے صورت حالات سے اہل نظر واقعی اس جھوٹ پر تو داد دینی چاہئے (غیاث انورشہودی) کہہ رہا ہے خود کو سچا ان دنوں کا رہنما واقعی اس جھوٹ پر تو داد دینی چاہئے (اشرف یعقوبی) "تیری قسمت میں وفا ہے"، اک نجومی نے کہا واقعی اس جھوٹ پر تو داد دینی چاہیے (فوزیہ اختر ازکیٰ) چھین کر سورج وہ کہتا ہے کہ روشن ہے زمیں واقعی اس جھوٹ پر تو داد دینی چاہیے (اصغر شمیم) آپ میرے رنج و غم میں ہیں برابر کے شریک واقعی اس جھوٹ پر تو داد دینی چاہیے ( سہیل اقبال ) سچ کبھی ہارا نہیں ہے جھوٹ کی یلغار سے واقعی اس جھوٹ پر تو داد دینی چاہئے (نذر فاطمی) بچ گیٔ دستار سچ کی عادلوں کے سامنے واقعی اس جھوٹ پر تو داد دینی چاہئے (غزالہ تبسم) روز و شب آنسو بہائے اس نے میرے ہجر میں واقعی اس جھوٹ پر تو داد دینی چاہئے (فرزانہ پروین) کر رہے ہیں ہم تحفظ عزت و ناموس کی واقعی اس جھوٹ پر تو داد دینی چاہئے (محمد امتیاز قیصرؔ) اپنی کہہ کر پڑھ لیا کرتا ہے دوجے کی غزل واقعی اس جھوٹ پر تو داد دینی چاہئے (حسن آتش چاپدانوی) ڈال کر انکھوں میں آنکھیں تو نے جیتا ہے یقیں واقعی اس جھوٹ پر تو داد دینی چاہئے (مظہر رامپوری) میرے دشمن کا ہے دعویٰ وہ مرا ہمدرد ہے واقعی اس جھوٹ پر تو داد دینی چاہئے (افروز ثاقب) عدل کی مسند پہ جتنے بیٹھے ہیں منصف ہیں سب واقعی اس جھوٹ پر تو داد دینی چاہیے ( منصور قاسمی) عورتیں کچھ ساتھ بیٹھی تھیں مگر خاموش تھیں واقعی اس جھوٹ پر تو داد دینی چاہئے (شبیر حسن شبیر ) فیصلے منصف کے سب انصاف پر مبنی ہوئے واقعی اس جھوٹ کی تو داد دینی چاہئے (ذکیہ شیخ مینا) دین پھیلا ہے ہمارا زور پر تلوار کے واقعی اس جھوٹ پر تو داد دینی چاہئے (داور نوید) عشق سچا ہو تو طالب وصل کا ہوتا نہیں واقعی اس جھوٹ پر تو داد دینی چاہئے (ارشد جمال حشمی) ــــ ــــ ــــ ــــ ـــــ ــــ ـــ ـــ ـــ ــــ ـــ ـــ ـــ ـــ انتخــــاب: احمد کمال حشمی (ایڈمن)