All of us are dead
کیٹگری : سروائیول ، ڈیزاسٹر
ریلیز کا سال : 2022
ملک : جنوبی کوریا
زبان : انگلش ، کورین
اقساط : 13
۔
پلاٹ :
یہ کہانی کوریا کے شہر ہوشان کے مرکزی ہائی سکول سے شروع ہوتی ہے جہاں ہزاروں طلباء زیرِ تعلیم ہیں ۔۔۔ سکول کا ایک سائنس ٹیچر ” لی بیونگ چَین” ہے جو ایک سابق فارماسسٹ اور بائیولوجسٹ ہے ۔۔۔ بیونگ چین کے بیٹے “جِن سُو” کو سکول کے کچھ بدمعاش لڑکے طویل عرصے سے ریگنگ اور مار پیٹ کا نشانہ بنائے ہوتے ہیں اور کہیں بھی شنوائی نہ ہونے پر جن سو خودکشی کی کوشش کرتا ہے ، اسے دوسری مرتبہ خودکشی کی کوشش سے بچانے کے لیے بیونگ چین اسے اپنا تیار کردہ ایک انزائم انجیکٹ کردیتا ہے لیکن یہ انزائم اس پر سائیڈ ایفیکٹ کرجاتا ہے اور جن سو ایک زومبی میں بدل جاتا ہے ۔۔۔ اور یہاں سے شروع ہوتا ہے اس سکول میں موت و خون کا ایک بھیانک دور جب ہزاروں سٹوڈنٹس یکے بعد دیگرے آدمخور عفریتوں یعنی زومبیز میں بدلتے چلے جاتے ہیں اور یہ آؤٹبریک اس سکول سے پورے شہر اور پھر دیگر شہروں کو اپنی لپیٹ میں لینے لگتا ہے۔
ایسے میں زومبیز سے بھرے اس سکول میں کچھ سٹوڈنٹس اب بھی محفوظ ہیں کہ جو زومبیز کے ہاتھوں کاٹے جانے سے بچ گئے ہیں اور اب ان کے لیے اپنے آس پاس سکول کے چپے چپے کونے کونے میں وجود ہزاروں زومبیز سے خود کو بچاتے ہوئے سکول اور پھر شہر سے بچ نکلنے کا چلینج ہے۔۔۔ اس دوران سکول کا پرنسپل “گُوئی نام” نامی ایک ایسے سٹوڈنٹ کے ہاتھوں مارا جاتا ہے کہ جو آگے چل کر پوری سیریز میں ایک ولن کا کردار ادا کرے گا ، گوئی نام ان 3 عدد سٹوڈنٹس میں سے ایک ہے کہ جو زومبی کے کاٹنے کے بعد بھی زومبی بننے سے تو بچ گیا لیکن ایک الگ قسم کی میوٹیشن نے اسے بھی انسانی خون اور گوشت کی لت لگادی ہے اور وہ پوری طرح ہوش وحواس میں رہ کر بھی ایک آدمخور مجرم میں بدل چکا ہے ۔۔۔
بیونگ چین مرنے سے قبل ایک پولیس افسر کو یہ بتاتا ہے کہ اس زومبی آوٹبریک کا حل اس نے ایک ویڈیو کی صورت میں اپنے لیپ ٹاپ میں محفوظ کررکھا ہے لیکن وہ لیپ ٹاپ اس متاثرہ شہر کے اسی سکول کی سائنس لیب میں ہی رہ گیا تھا اور اب اتھارٹیز کے سامنے زومبیز سے بھرے سکول سے اس لیپ ٹاپ کو نکالنے کا چلینج ہے جسے پورا کرنا ان کے لیے ناگزیر ہے۔۔۔اس سیریز کا اختتام انتہائی ڈرامائی انداز میں ہوتا ہے جب کورین حکومت کو اپنے ہی شہروں پر میزائل باری کی نوبت آجاتی ہے۔
۔۔۔۔
تبصرہ :
میں نے جب یہ سیریز دیکھنا شروع کی تو اس سے کوئی خاص امید وابستہ نہ تھی لیکن خلافِ توقع یہ سیریز انتہائی سنسنی خیز، دلچسپ ، جذبات سے لبریز ، سسپنس اور ایکشن سے بھرپور ثابت ہوئی ۔۔۔۔ میں اسے 10/10 نمبر دیتی ہوں۔
اس سیریز کا سب سے بڑا سسپنس یہ ہے کہ کون کون اپنی جان بچا کر ہوشان ہائی سکول اور ہوشان شہر سے نکل پائے گا۔۔۔۔ اور زومبیز کا اگلا شکار کون بن جائے گا۔
اس سیریز میں میرا پسندیدہ کردار ” لی بیونگ چین” تھا پر بدقسمتی سے اس کا رول بہت محدود رہا ۔۔۔۔ میرے لیے اس سیریز کا سب سے خوشگوار سین گوئی نام کے ہاتھوں ” لی نا ییون” کی موت ہے ۔۔۔ اگر وہ ایسے نہ مرتی تو مجھے زحمت کرنی پڑتی اس کلموہی مرن جوگی کو ڈھونڈ کے مارنے کی 😑
یہ سیریز اپنے اندر ایک بہت بڑا سبق سموئے ہوئے ہے ۔۔۔۔ اور وہ یہ کہ
” جس کا قاتل نامعلوم ہو ، اس کا قاتل ہمارا معاشرہ ہوتا ہے ۔”
جب امریکہ خود چل کر پاکستان آئے گا
آج زمین پر آٹھ برِ اعظم ہیں۔ ایشیاء ، یورپ ، افریقہ ، شمالی امریکہ ، جنوبی امریکہ، آسٹریلیا ،...