جب پاکستان میں مسلح افواج کا ہفتہ منایا گیا

Jab Pakistan Mein Musalah Afwaj Ka Hafta Manaya Gaya
(Last Updated On: مئی 24, 2023)

1977 کاسال تھا، جب اچانک 31 جنوری تا 5 فروری ارضِ پاکستان میں مسلح افواج کا ہفتہ منایا گیا۔ کہنے والے کہتے ہیں کہ ملک بھر میں قوم کے بچے بچے نے یہ ہفتہ جوش و خروش سے منایا اور اس موقع پر نمایاں مقامات اور چھاؤنیوں کو دلہن کی طرح سجایا گیا۔
زیرِنظرتصویر ایسی ہی ایک تقریب کی ہے ہفت روزہ ہلال کی 11فروری کی اشاعت کےاداریےنےعوام ومسلح افواج کے’لازوال اتحادوتعاون‘کوہدیہ تبرک پیش کرتےہوئےلکھا
’اس ہفتےنےمجاہدینِ وطن اورعوام کےدرمیان وہ بُعدہمیشہ کےلیے دورکردیاہےجوبقول وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوسامراجی دورکی یادگارتھا‘
اس اداریےمیں کچھ اورخوبصورت استعارےبھی تھے
Jab Pakistan Mein Musalah Afwaj Ka Hafta Manaya Gaya1
جیسے کہ ہرچہرہ مسرور و پرعزم، چمن زارِوطن میں ہرطرف مسرتوں کےپھول، پاک سرزمینِ کی سالمیت پر کوئی آنچ نہ آنےدینے کا عہد، آزمائش کی گھڑی، سیسہ پلائی ہوئی دیوار، اور عوام کے مسلح افواج کے لیے عقیدت واحترام میں ایک محفوظ مستقبل کی ضمانت وغیرہ وغیرہ
Jab Pakistan Mein Musalah Afwaj Ka Hafta Manaya Gaya2
مسلح افواج کے اس ہفتے کی سرخیل پریزیڈینسی میں شہدا اور غازیوں کو عطائے اعزازات کی پروقار تقریب تھی۔ 1971 کی جنگ کے لگ بھگ پانچ سال بعد بہادری کا سب سے بڑا اعزاز پانے والے پانچ شہداء کے وارثوں کو صدرِپاکستان فضل الٰہی چوہدری نے فرداً فرداً نشانِ حیدر عطا کیا۔
Jab Pakistan Mein Musalah Afwaj Ka Hafta Manaya Gaya4 Jab Pakistan Mein Musalah Afwaj Ka Hafta Manaya Gaya3
اعزاز پانےوالےغازیوں میں کچھ متنازعہ شخصیات بھی تھیں جن کے نام کےتاریخی حوالےکچھ اچھی شہرت نہیں رکھتے۔ جیساکہ زیرِنظر تصویرمیں صدرِپاکستان جنرل(ریٹائرڈ)ٹکاخان کوہلالِ جرات لگا رہےہیں۔
باقی اور چیزوں کی طرح اعزازات بھی تومتنازعہ ہوتےہیں، توہم تنازعات کویہیں چھوڑکر آگے بڑھتے ہیں۔
Jab Pakistan Mein Musalah Afwaj Ka Hafta Manaya Gaya5
مسلح افواج کے ساتھ ہفتہِ یکجہتی کی تقاریب میں زندہ دلانِ لاہور فورٹریس سٹیڈیم میں ٹینک شکن ہتھیار کا فائر دیکھنے آئے تو کراچی کی بندرروڈ پر نیوی کے سفید براق دستےنے مارچ پاسٹ کیا۔ پشاور میں لوگ چھاتہ بردار دیکھنے نکلے تو اہالیانِ سرگودھا بیس کے طیاروں کے فلائی پاسٹ سے محظوظ ہوئے
Jab Pakistan Mein Musalah Afwaj Ka Hafta Manaya Gaya7 Jab Pakistan Mein Musalah Afwaj Ka Hafta Manaya Gaya6
صاحبو، مورخ چین ہی چین لکھتا تھا، پریذیڈینسی میں صدر فوج کے شہداء اور غازیانِ وطن کی چوڑی چھاتیوں پر تغمے سجا کر شاداں و فرحاں تھے اور عوام فوجی میلوں کی مستیاں لوٹنے میں خوش اور تو اور وزیرِاعظم اور چیف آف آرمی سٹاف اپنے/اپنی دائرہ کار اور تشریف کے نشستی احاطے پر متمکن و مطمئن
Jab Pakistan Mein Musalah Afwaj Ka Hafta Manaya Gaya8
جانے پھر کیا ہوا کہ ارضِ وطن کے چپے چپے پر پھیلی اس یکجہتی کی دل لگی کو کسی کی نظر لگ گئی
ہفتہِ مسلح افواج منانے کے اکیسویں ہفتے میں ہی سپہ سالار نے منتخب حکومت کو چلتا کرکے ملک میں مارشل لاء لگادیا
اگلے دن کےاخباروں کےادارئیے میں کچھ اورجانے پہچانے استعاروں نےجگہ لےلی
Jab Pakistan Mein Musalah Afwaj Ka Hafta Manaya Gaya9
نازک دور، بدعنوانی اور اقربا پروری کے چھائے سیاہ بادل، ملک و قوم کا وسیع تر مفاد، عوام کی خواہشات کا مظہر، سیاسی سرگرمیوں اور عوام کے اجتماع پر پابندی، جلد از جلد انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا وعدہ، وغیرہ وغیرہ
صاحبو 2023 کاپرآشوب مئی ہے۔ لاہور،پشاور،سرگودھااوردیگر شہروں کی عوام نےمسلح افواج کےساتھ اظہارِغیریکجہتی کاعمل کرتےہوئےکچھ حساس حدیں پارکرلی ہیں
اچانک کراچی کی شاہراہوں پرمسلح افواج سےاظہارِ یکجہتی کےبینرزنمودار ہوگئےہیں، ریلیاں نکل رہی ہیں
ملک کےدیگر شہروں میں بھی یہی صورتحال ہے
Jab Pakistan Mein Musalah Afwaj Ka Hafta Manaya Gaya11 Jab Pakistan Mein Musalah Afwaj Ka Hafta Manaya Gaya10
سیاسی افق پر ایک طرف تو پکڑ دھکڑ جاری ہے تو دوسری سمت ایک قبض آورسکوت طاری ہے۔ سننےمیں یہ بھی آرہا ہےکہ اب ہم یومِ تکریمِ شہداء منانے جارہے ہیں۔
ہمارے شہیدوں سے اللہ جنتوں میں راضی ہو، مگر معمول سے ہٹ کر اظہارِ یکجہتی کا دن ہو یا ہفتہ (خاکم بدہن) ارضِ وطن پر بھاری ہی پڑا ہے
ہم تو مجبور وفا ہیں مگر اے جان جہاں
اپنے عشاق سے ایسے بھی کوئی کرتا ہے
تیری محفل کو خدا رکھے ابد تک قائم
ہم تو مہماں ہیں گھڑی بھر کے ہمارا کیا ہے
___

Exit mobile version