جسم سے سلسلہ بناتے ہیں
زندگی،خوش نما بناتے ہیں
اور تو کچھ نہیں اْنہیں آتا
روز اک ہم نوا بناتے ہیں
ایک تو رنگ سرخ اْس پر وہ
مہندی سے دائرہ بناتے ہیں
تری پرچھائی کا دیواروں پر
خون سے ہم نقشہ بناتے ہیں
ظاہری اور باطنی کیا شے ہے
ہم تو پرچھائیاں بناتے ہیں
خود خدا نے کہا کہ آج تجھے
سارے مل کر خدا بناتے ہیں!
٭٭٭٭
چاند، قرنطینہ اور بیگم
زیرِ نظر تصویر میں اپالو 11 کے خلاباز، نیل آرمسٹرانگ ، بز ایلڈرن اور مائکل کولن 1969 میں چاند سے...