کیا کہیں انسان کیسا ہو گیا
دھڑکنوں پر اسکے پہرا ہو گیا
درد کی یورش فضا میں بڑھ گئی
خامشی کا رنگ گہرا ہو گیا
وحشتیں انسانیت پر چھا گئیں
کرب سے آلود چہرہ ہو گیا
ہیں عجب تاریکیاں چھنٹتی نہیں
جانے کیسا یہ اندھیرا ہو گیا
چھوڑدو غفلت کی نیندیں دوستو
جاگ جاؤ اب سویرا ہو گیا
زندگی میں قربتیں کھو سی گیں
ہر بشر اب کتنا تنہا ہو گیا
پینڈورا اور امیدوں کے سُوٹ کیس
یونانی اساطیر میں کرۂ ارض کی پہلی عورت (خاتونِ اول) پینڈورا کودیوتا ہیفے اسٹس نے زیئس کی درخواست پر تخلیق...