پیدائش: 13 مئی 1957ء
جاپانی ادب کے موجودہ عہد سے تعلق رکھنے والے جاپانی ادیب ’’سوزوکی کوجی‘‘ نہ صرف جاپان میں بہت مشہور ہیں، بلکہ اب ان کی کہانیوں کا طلسم دوسری زبانوں کے پڑھنے والوں کو بھی متاثر کر رہا ہے، صرف جاپان میں ان کی کہانیوں کی کتابیں لاکھوں کی تعداد میں فروخت ہوتی ہیں۔ یہ کہانیاں ٹیلی وژن پروڈکشن کے لیے مستعار لی گئیں اور جاپانی کامکس ’’مانگا‘‘ کے لیے بھی ان سے استفادہ کیا گیا۔ جاپانی سینما اور ہالی ووڈ میں بھی ان کی مقبول کہانیوں پر فلم بنیں، ان تخلیقی کوششوں کو قارئین اور شائقین دونوں نے بہت پسند کیا۔ ’’سوزوکی کوجی‘‘ نے جاپان کے کئی نامور ایوارڈز حاصل کیے اور متعدد اعزازات کے لیے انہیں نامزد بھی کیا گیا۔
’’سوزوکی کوجی‘‘ 13مئی 1957 کو جاپان کے شہر’’ہمامستو‘‘ میں پیدا ہوئے۔جاپان کے عصری ادب میں’’سوزوکی کوجی‘‘ ایک مقبول نام ہے۔ ان کی کہانیوں کے بڑے موضوعات، تجسس، پرسراریت، اوہام پرستی، طلسم، پدری شفقت اور سائنس فکشن ہیں۔ ان کا سب سے مشہور ادبی کام’’رِنگ ناول سیریز‘‘ ہے، جس کو پورے جاپان میں بے حد پذیرائی ملی۔ ان ناولوں کی سیریز پر صرف جاپان میں آٹھ فلمیں، دو ٹیلی وژن سیریز، چھ اخذ شدہ مانگا کامکس، دو ویڈیو گیمز سمیت مختلف زبانوں کی عالمی سینما میں بننے والی چھ فلمیں ہیں۔ ان کی مختصر کہانیوں کی کتاب’’ڈارک واٹر‘‘ جو پہلی مرتبہ 1996 میں شائع ہوئی، اس میںہی ایک کہانی’’بہتا ہوا پانی‘‘ بھی تھی، جس کو ایک جاپانی فلم ساز نے طول دے کر اسکرین پلے میں بدلوا دیا، پھر یہ کہانی بطور ناولٹ اور ناول پڑھی بھی جانے لگی۔ اس کو دونوں صورتوں میں پسند کیا گیا، یوں اس مختصر کہانی سے ناول میں ڈھلنے والی کہانی پر کئی فلمیں بنیں، جن میں سے ہالی ووڈ کی فلم اور مذکورہ ناول کو یہاں منتخب کیا گیا ہے۔
مرزا عبد القادر بیدل ؔکی شاعری کا اولین مقصد اخلاق حسنہ کی تعلیم ہی تھی
مرزا عبد القادر بیدل ؔکی شاعری کا اولین مقصد اخلاق حسنہ کی تعلیم ہی تھی: ڈاکٹر سید احسن الظفر شعبۂ...