مصلحت کہتی ہے ماحول یوں اچھارکھو
گھر میں نوکرہے اگر رکھناتو گونگا رکھو
آج کل آدمی غدار بھی ہے چور بھی ہے
آدمی رکھنے سے اچھا ہے کہ کتارکھو
تم کو منظور ہے بیوی کی زباں بندی تو
نقل جو خوب کرے لاکے وہ طوطا رکھو
اب غزل لیتے نہیں ڈائری لے جاتے ہیں
سوچ لو سوچ سمجھ کر کوئی چیلا رکھو
ماب لنچنگ کی مصیبت سے جو بچناہو تمہیں
لے کے آدھار چلو ، بھیا کا چہرہ رکھو
بھیک بھی بھیس بنانے سے ملے گی اے چونچ
ہاتھ کو ٹیڑھا کرو،کپڑے کو گندہ رکھو
رّد تشکیلیت اور نوآبادیاتی نظرئیے کا انسلاک
رّد تشکیلیت [Deconstruction} اور نوآبادیاتی {Colonialism}نظرئیے کا انسلاک کے موضوع پر بات کرنا خاصا الجھا ہوا معاملہ ہے۔یہ قصہ کوئی...