مضمون کیسے لکھا جائے؟
بطور مڈل اسکول، ہائی اسکول یا پھرکالج اسٹوڈنٹ ہر کسی کا واسطہ ایک نہیں بلکہ بیشترمرتبہ مضمون نویسی سے پڑتا ہے اور زمانہ طالب علمی کے بعد پیشہ ورانہ زندگی میں بھی آئے روز ’رپورٹس‘ کی صورت مضمون ہی لکھ رہے ہوتے ہیں۔ بہت سے طالب علموں کو مضمون نویسی ایک مشکل اور وقت طلب مرحلہ لگتی ہے یا پھر کچھ طالب علم مضمون کے ابتدائیہ اور اختتام کے حوالے سے مخمصے کا شکار رہتے ہیں۔ لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اس مشکل اور دقت طلب مرحلے کو آسان بنایا جائے، اس کے لیے آپ میں کسی خاص قابلیت کا ہونا ضروری نہیں بلکہ مطالعے اور مشاہدے کا اچھا ہونا اور ساتھ لکھنے کی امنگ کا ہونا بھی ضروری ہے۔
مضمون نویسی ہے کیا ؟
لفظ ’’Essay‘‘ لاطینی لفظ ’’Exagium‘‘ سے لیا گیا ہے، جس کے لغوی معنی کسی مسئلہ کو عام لفظوں میں پیش کرنا ہے۔ اس حوالے سے مضمون نویسی کی تعریف کچھ یوں ہوگی ’’یہ تحریر کا ایک ایسا چھوٹا سا ٹکڑا ہے جو کسی موضوع، خیالات یا واقعات پر معلومات کے اظہار کے ساتھ ساتھ ایک لکھاری کی رائے بھی بیان کرتا ہے‘‘۔
عام طور پرمضمون نویسی کی دو اقسام ہیں، روایتی اور غیر روایتی۔ روایتی مضامین،عام طور پر تعلیمی فطرت یا پھر سنجیدہ موضوعات سے نمٹنے کا درس لیے ہوتے ہیں جبکہ غیر روایتی مضامین ذاتی اور مضاحیہ عنصر پر مبنی ہوتے ہیں ۔
عنوان اور مواد کی تیاری
مضمون لکھنے کے پہلے مرحلے میں عنوان کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ جس عنوان پر مضمون لکھنے جارہے ہیں وہ بہترین اور دلچسپ ہے۔ اس حوالے سے اساتذہ، دوست احباب اور سینئر لکھاریوں کی رائے حاصل کی جاسکتی ہے۔اگلا مرحلہ تحقیق کا ہے، جس کے متعلق تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی عنوان پر لکھنے سے قبل اس عنوان پر پہلے سے موجود کم ازکم 10مضامین لازمی پڑھیں، تاکہ آپ اپنی تحریر میں پختگی لاسکیں۔ مواد کے ذرائع اخبارات، میگزین، ریسر چ ورک، مختلف تنظیموں یا ذرائع کی جانب سےجاری رپورٹس اور انٹرنیٹ پر موجود آڈیو یا ویڈیو ز ہوسکتے ہیں۔
مضمون کا فارمیٹ
مضمون نویسی ایک تخلیقی عمل ہے، تاہم اسے لکھنے کا ایک خاص فارمیٹ ہوتا ہے یعنی ایک خاص بنیادی ڈھانچے کی پیروی کی جاتی ہے۔یہ بنیادی ڈھانچہ کچھ زریں اصول و قواعد پر مشتمل ہے، جن کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے علمی، ادبی، سیاسی، مذہبی، سنجیدہ یا مزاحیہ موضوعات پر مضامین لکھے جاسکتے ہیں ۔
تعارف
تعارف کسی بھی مضمون کا پہلا پیراگراف ہوتا ہے، جس میں لکھاری عنوان کا تعارف پیش کرتے ہوئے اپنے قاری سے رابطہ بناتا ہے۔ اس پیراگراف میں مضمون کی مختصراً اور جامع وضاحت پیش کی جاتی ہے۔ مضمون کاتعارفی پیراگراف ہمیشہ یہ سوچ کر لکھیں کہ اس کے ذریعےآپ لکھاری کو اپنی تحریر پڑھنےکے لیے رضامند کررہے ہیں۔ اگر اس پیراگراف کو پڑھنے سے قاری کی عنوان میں دلچسپی پیدا ہوگئی تو پھر وہ آپ کے مضمون کو اختتام تک ضرورپڑھے گا۔ لیکن پہلا پیراگراف لکھنےکے لیے اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ تعارف 4سے 6لائنوں سے زیادہ نہ ہو۔ تعارف کے حوالے چند تخلیقی نکات درج ذیل ہیں ۔
٭ آپ تعارفی پیراگراف کا آغاز اپنے عنوان سے مطابقت رکھتے ہوئے کسی مشہور اقتباس یا کہاوت سے کرسکتے ہیں۔
٭ ایک خاص ترکیب سوالات کی ہے، جس کے ذریعے آپ قاری کی تحریر میں دلچسپی بڑھاتے ہیں۔
٭بعض اوقات آپ عنوان کی تعریف سے بھی مضمون کا آغاز کرسکتے ہیں۔
متن /نفس مضمون
متن (Body) آپ کے مضمون کا ایک خاص حصہ ہے، جس کی اہمیت بیان کرنے کے لیےسینڈوچ کی مثال لی جاسکتی ہے۔مثلاً متن کی اہمیت سینڈوچ کے درمیان موجود گوشت کی سی ہے۔ یہ تعارفی اور اختتامی پیراگراف کے درمیان ایک ایسا خاص حصہ ہے جو جتنا جامع، واضح اور بیانیہ انداز میں پیش کیا جائے گا، مضمون اتنا ہی جاندار اور بہترین ثابت ہوگا۔ مضمون میں متن کسی ایک پیراگراف تک محدود نہیں ہوتا بلکہ اس کی وسعت آپ کے پاس موجود معلومات اوراعداد وشمار پر منحصر ہوتی ہے۔ نفس مضمون میں مناسب، شائستہ اور معقول انداز میں وجوہات پیش کی جانی چاہئیں، ساتھ ہی اس بات کا خاص خیال بھی رکھا جائے کہ یہ تمام تر معلومات مضمون کے عین مطابق ہوں۔ اگر کوئی دلیل آپ کے مضمون کا حصہ بن رہی ہے تو اس دلیل کا مصدقہ ہونا یا باقاعدہ تحقیق پر مبنی ہونا بھی بے حد ضروری ہے۔ عام طور پر متن لکھنے کے دوران اکثر لکھاری معلومات کی وضاحت صحیح طریقے سے نہیں کرپاتے، جس کی وجہ سے قاری الجھن کا شکار ہوجاتا ہے۔ لہٰذا متن لکھنے کے لیے آپ کے خیالات، معلومات اور اعدادوشمار کامنظم ہونا ضروری ہے۔
اختتامیہ
اختتامیہ، مضمون کا آخری پیرا گراف کہلاتا ہے، جو مضمون کا خلاصہ بیان کرتا ہے۔ بعض اوقات آپ کا اختتامیہ پیراگراف، تعارفی پیراگراف کے لیے ایک آئینہ ثابت ہوتا ہے، جس میں ان تمام سوالوں کے جوابات شامل ہوتے ہیں، جن کا ابتدا میں ذکر کیا گیا ہوتا ہے۔ اختتامیہ کی تعریف کچھ یوں بھی کی جاسکتی ہے کہ یہ مضمون کا وہ حصہ ہے جہاں آپ مصدقہ دلائل یا ٹھوس وجوہات کے ساتھ اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے مضمون کا اختتام کرتے ہیں۔ تمام نتائج کو تحریر کرتے وقت ایک خاص ربط کاہونا بھی ضروری ہے تاکہ آپ کے پیش کیے گئے مؤقف کی وضاحت ہوسکے۔
پروف ریڈنگ
مضمون لکھنے کے بعد آخری مرحلہ اس کو پڑھنے کا ہے۔ قاری کے پڑھنے سے قبل آپ اسے ایک بار خود پڑھیں۔مضمون میں جملوں کی ترتیب، ربط، حروف تہجی اور دیگر چیزوں کا بغور مطالعہ کریں۔ اس دوران آپ کو جہاں بھی کچھ بے ترتیبی یا بے ربطگی محسوس ہو، اسے ایڈیٹنگ اور پروفنگ کے ذریعے دور کردیں۔ بعض مضامین پروفنگ اور ایڈیٹنگ کی خامیوں کے سبب اپنا پیغام قاری تک درست انداز میں نہیں پہنچا پاتے، لہٰذا ضروری ہے کہ آپ اپنے مضمون کی اشاعت سے قبل اس میں موجود خامیوں پر ایک نظر ڈالیں۔
تازہ ترین
پی ٹی آئی کو اس طرح کی حرکتوں سے باز آنا چاہیے، گورنر پنجاب
پی ٹی آئی کو اس طرح کی حرکتوں سے باز آنا چاہیے، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اس طرح کی حرکتوں سے باز آنا چاہیے۔
ہم نے کرکٹ اور سیاست کو الگ الگ رکھنا ہے: محسن نقوی
ہم نے کرکٹ اور سیاست کو الگ الگ رکھنا ہے: محسن نقوی
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کرکٹ بورڈ کے سربراہ مبشر عثمانی سے ملاقات کی۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی
ملک میں سونے کی قیمت میں آج 1100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے وینیو و شیڈول سے متعلق پس پردہ بات چیت جاری
چیمپئنز ٹرافی کے وینیو و شیڈول سے متعلق پس پردہ بات چیت جاری
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے وینیو اور شیڈول سے متعلق پس پردہ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈیلس میں پاکستانی سیاسی رہنماؤں کا ’اسٹینڈ وِد پاکستان‘ پلیٹ فارم قائم
ڈیلس میں پاکستانی سیاسی رہنماؤں کا ’اسٹینڈ وِد پاکستان‘ پلیٹ فارم قائم
اس پلیٹ فارم کو ’اسٹینڈ وِد پاکستان‘ کا نام دیا گیا ہے۔
بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے افغانستان کو شکست دیدی
بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے افغانستان کو شکست دیدی
بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان بلائنڈ نے افغانستان بلائنڈ کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔
پی ٹی آئی کی حمایت میں کبھی طالبان، کبھی اسرائیل نے بیان دیا: شرجیل میمن
پی ٹی آئی کی حمایت میں کبھی طالبان، کبھی اسرائیل نے بیان دیا: شرجیل میمن
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ملک میں تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جس سے روزگار کے موقع میسر آئیں گے۔
لکی مروت: منکی پاکس کا 1 کیس رپورٹ
لکی مروت: منکی پاکس کا 1 کیس رپورٹ
خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت سے منکی پاکس کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
بلاول کی قیادت نے سیاست کو نئی توانائی دی: مراد علی شاہ
بلاول کی قیادت نے سیاست کو نئی توانائی دی: مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پسے ہوئے طبقے کی نمائندہ جماعت ہے، عوام کو اپنے حقوق کا شعور شہید بھٹو نے دیا۔
ایف بی آر کے نومبر کے محصولات جمع کرنے کی تفصیلات سامنے آگئیں
ایف بی آر کے نومبر کے محصولات جمع کرنے کی تفصیلات سامنے آگئیں
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے نومبر کے محصولات جمع کرنے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
خواجہ آصف نے اسلام آباد سے گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کے ویڈیو بیان سامنے لے آئے
خواجہ آصف نے اسلام آباد سے گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کے ویڈیو بیان سامنے لے آئے
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جس طرح دھرنے سے دم دبا کر بھاگی اس کی مثال نہیں ملتی۔
نوشکی زرین جنگل لیویز چیک پوسٹ و گنداری ڈیم کی تعمیراتی کیمپ سے 6 افراد اغواء
نوشکی زرین جنگل لیویز چیک پوسٹ و گنداری ڈیم کی تعمیراتی کیمپ سے 6 افراد اغواء
نوشکی زرین جنگل لیویز چیک پوسٹ اور گنداری ڈیم کی تعمیراتی کیمپ سے 6 افراد کو اغواء کر لیا گیا۔
عظمیٰ بخاری پی ٹی آئی کے مردہ قرار دیے گئے شخص کی ویڈیو سامنے لے آئیں
عظمیٰ بخاری پی ٹی آئی کے مردہ قرار دیے گئے شخص کی ویڈیو سامنے لے آئیں
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی ٹی آئی پروپیگنڈا سیل کی طرف سے مردہ قرار دیئے شخص کی ویڈیو شیئر کر دی۔
علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی دہشتگردی کے راستے پر گامزن ہیں: ساجد میر
علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی دہشتگردی کے راستے پر گامزن ہیں: ساجد میر
مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ اور سینیٹر ساجد میر کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی سیاست نہیں دہشت گردی کے راستے پر گامزن ہیں۔
بنگلا دیش: وکیل سیف الاسلام کے قتل کے بعد حالات کشیدہ
بنگلا دیش: وکیل سیف الاسلام کے قتل کے بعد حالات کشیدہ
بنگلا دیش میں حالیہ واقعے میں وکیل سیف الاسلام کے قتل کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے۔
مودی کے وزیرِ اعظم بننے کے بعد بھارت میں ہندو قوم پرستی پھیلی: بھارتی صحافی راہول بھاٹیا
مودی کے وزیرِ اعظم بننے کے بعد بھارت میں ہندو قوم پرستی پھیلی: بھارتی صحافی راہول بھاٹیا
بھارتی صحافی راہول بھاٹیا نے اپنی کتاب ’دی نیو انڈیا‘ میں بھارت کی جمہوری زوال پر روشنی ڈالی ہے۔
اہم خبریں’جناح ہاؤس کیس: بانئ PTI قصور وار ہیں‘
’جناح ہاؤس کیس: بانئ PTI قصور وار ہیں‘
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس کے مقدمے میں بانئ پی ٹی آئی کی ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔۔
لاہور: 11 دہشتگرد گرفتار، اہم سرکاری عمارت ٹارگٹ تھی
لاہور: 11 دہشتگرد گرفتار، اہم سرکاری عمارت ٹارگٹ تھی
لاہور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔۔
صحافی مطیع اللّٰہ جان کی ضمانت منظور
صحافی مطیع اللّٰہ جان کی ضمانت منظور
صحافی مطیع اللّٰہ جان کی 10 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی گئی۔۔
’PIA اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا شروع ہو گئی‘
’PIA اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا شروع ہو گئی‘
وائس چیئرمین کے پی انویسمنٹ بورڈ حسن مسعود کوثر کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا شروع ہو گئی ہے۔۔
بورے والا: بھول نے گھر جلا ڈالا، ماں باپ اور 2 بیٹے جاں بحق
بورے والا: بھول نے گھر جلا ڈالا، ماں باپ اور 2 بیٹے جاں بحق
بورے والا کے علاقے عزیز آباد میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں مکان میں آگ لگنے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ ۔
امریکی خاتون ماڈل اور اہلخانہ برازیل میں اغواء
امریکی خاتون ماڈل اور اہلخانہ برازیل میں اغواء
امریکی شہر نیویارک سے تعلق رکھنے والی برازیلین خاتون ماڈل کو شوہر اور 11 سالہ بچے کے ساتھ برازیل میں گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا گیا۔۔