1.اعصابی عضلاتی ، تری سردی بڑھنے سے معدہ و امعاء میں قراقر امعاء ، آنتوں میں گڑ گڑ شروع ہو ہو جاتی ہے۔ معدہ و امعاء ٹھنڈے ہونے لگتے ہیں۔ بھوک لگنا ختم ہو جاتی ہے، قے، ہیضہ اور سبز رنگ کے پتلے اسہال ۔
2. عضلاتی اعصابی ، خشکی سردی بڑھنے سے معدہ و امعاء میں ریاح کی کثرت ، جلن معدہ ، تبخیر معدہ ، قبض ،آنتوں کے پٹھوں کا درد ، بھوک کا بڑھنا ، لیسدار اجابت ، مہکوں والی بواسیر یعنی کہ بادی بواسیر ، کیچوے ،
3.عضلاتی غدی ،خشکی گرمی بڑھنے سے ورم معدہ ، ناف کا ٹکلنا ، معدہ کی جلن ، شدید قبض ، خونی دست ، خونی بواسیر ،
4. غدی عضلاتی ، گرمی خشکی بڑھنے سے قے صفراوی، جلن معدہ ، خونی پیچش یعنی کہ کازب زحیر ، آنتوں میں مروڈ ، کانچ کا نکلنا ، مقعد کا پھوڑا ، Fistula ,
5. غدی اعصابی ، گرمی تری بڑھنے سے آنتوں کی سوزش، شدید پیچش ، مزمن پیچش ، مکھ ، آؤں Mucus کا آنا، بھوک کا بہت بڑھ جانا ، کانچ نکلنا ، چنونے ،
6.اعصابی غدی ، تری گرمی بڑھنے سے بند ہیضہ ، مروڈ والے دست ، سنگرہنی ، بھوک کا ختم ہو جانا ،
طریقہء علاج ۔۔۔۔۔ قانون کے مطابق اعصابی عضلاتی کا علاج عضلاتی اعصابی اور عضلاتی غدی غذاؤں میں ہے اور عضلاتی اعصابی کا عضلاتی غدی اور پھر غدی عضلاتی غذاؤں میں لیکن ذرا غور کیا جائے تو ہر مرض میں لکھے قانون کے مطابق مرض نہیں جائے گی۔ مثلاً سنگرہنی میں دہی ، لسی اور معجون سنگ دانہ مُرغ سے علاج کرتے ہیں۔ دہی اور لسی کا مزاج عضلاتی اعصابی یعنی خشک سرد ، سنگدانہ مرغ کا غدی عضلاتی گرم خشک جبکہ سنگرہنی اعصابی غدی یعنی تری گرمی کی تحریک بڑھنے سے ہوتی ہے۔ البتہ ہیضہ میں عضلاتی اعصابی یعنی خشک سرد اشیاء لیموں اور جوارش املی سے بھی علاج ہو جاتا ہے۔ ہیضہ کا فوری علاج غدی عضلاتی یعنی گرم خشک غذائیں اور ادویات کھلانے سے آتا ہے۔ ہیضہ اعصابی عضلاتی یعنی تری سردی بڑھنے سے ہوتا ہے۔ ہری مرچ یا پسی ہوئی سرخ مرچیں ایک گرام پانی میں گھول کر پلا دی جائے تو فوراً آرام آ جاتا ہے۔ جبکہ لال مرچ کا مزاج گرم خشک ہے ۔ اسی نکتہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے اعصابی عضلاتی یعنی تری سردی کا علاج گرم خشک غذاؤں سے کرنا چاہیے۔ عضلاتی اعصابی یعنی خشکی سردی کا زیادہ مؤثر علاج گرم تر اشیاء میں ہے۔ غدی عضلاتی اور اعصابی غدی یعنی گرم خشک اور ترگرم اشیاء بھی کھانی چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تمام قارئین حضرات سے گزارش ہے۔اسی اصول کے مطابق علاج بالغذاء اور ادویہ سے کریں تو زیادہ مناسب رہے گا ۔۔۔۔ ان شاءاللہ
مضمون کیسے لکھا جائے؟
مضمون کیسے لکھا جائے؟ بطور مڈل اسکول، ہائی اسکول یا پھرکالج اسٹوڈنٹ ہر کسی کا واسطہ ایک نہیں بلکہ بیشترمرتبہ...