(Last Updated On: )
محمد مزمل خان ( گڑھی اختیار خان )
آپ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں کیو ں کہ آپ کو جو نسبت حاصل ہے وہ نسبت رسولِ پاک ؐ سے ہے یعنی سیّد ، سردار ۔ آپ ایک اعلیٰ نسب ، ملنسار ، حوصلہ دینے والے ، ایک محقق ، مدبّر ، مفّکر اورانسان دوست شخصیت تھے ۔ روحانیت کے ساتھ ساتھ عملی طور پر آپ کی کاوشیں معاشرتی ، معاشی حوالے سے آپ کی کتاب ’’ اَصل مسئلہ معاشی ہے ‘‘ پر اسلامی معاشیات کے حوالے سے خوب بحث کی گئی ہے اور اسلامی اُصولِ معاشیات بتائے گئے ہیں ۔ جو موجودہ زمانے میں مشعلِ راہ ہیں ۔ آپ بیان دل موہ لیتا اور لوگ آپ کی محافل میں کھنچتے آئے ۔ آلِ رسولِ ؐ پاک کے ساتھ مؤدت اور محبت لازوال تھی ۔ آپ کا بیان دِلوں کو نور سے منور کرتا تھا ۔ دُعا ہے کہ اللہ پاک آپ کی قبر مبارک پر اپنی رحمتوں ، برکتوں کا
نزول فرمائے اور آپ کی اولاد کواپنی حفظ و امان میں رکھے ۔ آمین
٭٭٭