پاک پروردگار سنتا ہے
سب کے دل کی پکار سنتا ہے
ہے “وہ” شہ رگ سے بھی قریں میری
بے صدا ہو پکار، سنتا ہے
خاک تر آدمی کی ہستی ہے
“وہ” ہی با اختیار، سنتا ہے
کوئی تخصیص ذات نہ مانے
اک ہے سب کا معیار، سنتا ہے
رب سے جب بھی کوئی دعا مانگی
کر کے اشکوں کی دھار، سنتا ہے
ساجدہ کی بساط کیا ہے پر
ہے “وہ” پروردگار سنتا ہے
رّد تشکیلیت اور نوآبادیاتی نظرئیے کا انسلاک
رّد تشکیلیت [Deconstruction} اور نوآبادیاتی {Colonialism}نظرئیے کا انسلاک کے موضوع پر بات کرنا خاصا الجھا ہوا معاملہ ہے۔یہ قصہ کوئی...