رمضان شریف کی وجہ سے حمدونعت سننے کی طرف طبیعت مائل ہے۔میں نے مظفر وارثی کی حمد “کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے، وہی خدا ہے” کو اہتمام کے ساتھ سنا۔نصرت فتح علی خان کی آواز میں نہیں بلکہ حمد کے اصل تخلیق کار مظفر وارثی کی آواز میں سنا اور یہ سننا بہت اچھا لگا. قصیدہ بردہ شریف پی ٹی وی والا جس میں عربی کے ساتھ اردو،فارسی،سرائیکی اور انگریزی ترجمہ بھی گایا جاتا ہے،وہ بھی سنا اور بار بار سنا۔اس کا مزید ذکر شاید کبھی اگلے دنوں میں کرسکوں ۔
مختلف ویڈیوز سنتے ہوئے جب فلم ” نورِ اسلام” کی نعت آئی تو دیر تک اسے بار بار سنتا رہا۔یہ نعت ہے”شاہِ مدینہ یثرب کے والی سارے نبی تیرے در کے سوالی”…اسے بعد میں بے شمار اچھے اچھے پروفیشنل سنگرز سے لے کر سٹریٹ سنگرز تک نے خوبصورتی کے ساتھ گایا ہے لیکن فلمی گائیکی کی اپنی ہی انوکھی لذت ہے۔اس نعت کو فلم کے لئے سلیم رضا اور آئرن پروین نے گایا تھا۔یہ بہت ہی خاص سعادت تھی جو ان دونوں گلوکاروں کو نصیب ہوئی ۔یہ دونوں گلوکار مسیحی تھے ۔ فلم انڈسٹری میں متعدد مسلم گلوکاروں کے ہوتے ہوئے سلیم رضا اور آئرن پروین کو یہ شاندار نعت گانے کی توفیق ملنا بڑے نصیب کی بات تھی۔
سلیم رضا اور آئرن پروین کی گائی ہوئی نعت کے علاوہ بہت سے گلوکاروں کی آواز میں بھی یہی نعت سنی۔سب نے حسبِ توفیق اچھی گائی ۔مجھے سائرہ نسیم کی گائی ہوئی نعت نے بہت مزہ دیا،بہت زیادہ۔۔۔۔۔ایک سٹریٹ سنگر کی 4.59 دورانیے کی ویڈیو بھی زبردست ہے۔اس میں اس نے بڑے موزوں اشعار دوہے کی طرح جوڑ کر انوکھا سرور پیدا کردیا ہے۔ویڈیو ریکارڈنگ مکمل نہیں ہے لیکن جتنی بھی ہے پورا مزہ دیتی ہے۔۔۔۔شاہدہ منی نے بھی یہ نعت بڑی خوبصورتی سے گائی ہے لیکن مجھ جیسے بندوں کو آزمائش میں بھی ڈال دیا ہے۔ایک تو کم بخت اتنی خوبصورت اوپر سے نعت گانے میں بھی اداؤں سے کام۔۔۔۔بے شک ادائیں عقیدت سے بھری ہیں لیکن مجھ جیسے بندے کو تو ابتلا میں ڈال دیا ۔بہر حال یہ پل صراط بھی پار کر لیا۔
کائنات کیسے پھیل رہی ہے؟
انسان کی کہانی کائنات کی کہانی سے الگ نہیں۔ اگر آپ انسان کی تاریخ جاننا چاہتے ہیں تو آپکو کائنات...