ساتھ لگی پہلی تصویر ایک زہریلے صحرا کی ہے۔ یہاں پر دور دور تک پانی نہیں اور اس کے بیچ مچھلیاں پکڑنے والی کشتیاں کئی سالوں سے کھڑی زنگ کھا رہی ہیں۔ ان کو آخر یہاں لایا کیوں گیا؟ مچھلیاں پکڑنے کے لئے۔ یہ سیاست، معیشت اور جنگ کے نام پر زندگیوں کو تباہ کرنے کی کہانی ہے۔