آپ نیند سے بیدار ہوئے ہیں۔ آنکھیں کھولی ہیں اور دنیا آپ کی نظروں کے سامنے، کمرے میں سورج کی آتی کرنیں، کمرے کی چیزیں، یہ رنگین دنیا دیکھنا کتنا آسان ہے۔ ٹھیک؟ نہیں۔ بالکل غلط۔ دیکھنا سب سے مشکل کام ہے۔ اتنا مشکل کہ دماغ کا ایک تہائی حصہ اس کام کے لئے مخصوص ہے۔