دنیا میں سب سے وافر مقدار میں موجود نامیاتی مادہ سیلولوز ہے۔ اس میں اتنی ہی توانائی موجود ہے جتنی نشاستے میں۔ یہ ہمارے لئے زہریلی بھی نہیں۔ اگر ہم اسے ہضم کرنے کے قابل ہوتے تو پھر ہم کم خوراک سے زیادہ توانائی لے سکتے تھے اور ہماری غذائی ضروریات بہت کم ہو جاتیں لیکن ایسا کیوں نہیں۔