سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) سٹاک ہوم سٹڈی سرکل کی ماہانہ نشست منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی سابق مشیر ٹیکس محتسب پاکستان اور کمشنر کسٹمز جناب محمد صدیق تھے۔ کوویڈ کی پابندیوں کے بعد دوبارہ ماہانہ اجتماع کا سلسلہ شروع ہونے پر سٹڈی سرکل کے شرکاء نے مسرت کا اظہار کیا۔ عارف کسانہ نے مضامین قرآن کے سلسلہ میں توبہ کے موضوع پر آیات قرآنی پیش کیں اور احادیث مبارکہ سے بھی توبہ کے حوالے سے وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ توبہ کا مطلب محض زبانی اقرار نہیں بلکہ غلط کام اور روش کا اعتراف، آئیندہ سے وہ کام نہ کرنا اس کے بعد درست سمت میں جانا اور نیکی کا کام کرنا ہے۔ اس اعتبار سے توبہ صرف زبانی دعا نہیں بلکہ عمل سے ثابت کرنے کی ضرورت ہے۔ شرکاء جن میں سلمان اسلم، اکرام رحیم، چوہدری ظفر اقبال، محمد ارسلان، تنویر قاضی، حیدرعلی، فرحان صدیقی، محمد اشرف، منیب چوہدری، مسعود قاضی، آفاق اور مشہود نے موضوع کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی علمی اور فکری محافل کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی محمد صدیق نے کہا کہ انہیں اس محفل میں شریک ہونے پر دلی مسرت ہورہی ہے۔ سویڈن میں آج کے دور میں قرآن فہمی کے لئے اس طرح کی سنجیدہ کوشش قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہ مجھے یہ جان کر دلی مسرت ہوئی ہے کہ یہ سلسلہ پندرہ سال سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں اور نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر عارف محمود کسانہ کی بچوں کے لئے کتاب سبق آموز کہانیاں 2 کے انگریزی ترجمہ
ترجمہ Delightful Stories for Children II کی تقریب رونمائی بھی ہوگی۔ مہمان خصوصی جناب محمد صدیق نے کتاب کی رونمائی کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ یہ کتاب بچوں کی اسلامی تعلیم و تربیت میں بہت معاون ہوگی۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ عارف کسانہ کی بچوں کے لئے لکھی گئی کتابیں ضرور حاصل کریں۔ اس نشست کے لئے پاکستان کے قومی ہیرو جنہوں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا، ہاکی کے سابق کپتان، کوچ اور مینجر جناب اصلاح الدین نے خصوصی ویڈیو پیغام بھیجا تھا جسے شرکاء نے بہت دلچسپی اور خوشی سے سنا۔ جناب اصلاح الدین نے سٹاک ہوم سٹڈی سرکل کے تحت قرآن فہمی کی کوشش کو بہت سراہا۔ انہوں نے عارف کسانہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بچوں کے لئے ان کہ لکھی گئی کتابیں بہت مفید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں سویڈن کا دورہ کریں گے اور وہاں احباب سے ملنے کے متمنی ہیں۔ تقریب میں اصلاح الدین کی لکھی گئی کتاب Dash Through My Life کی تقریب پذیرائی ہوئی۔ مہمان خصوصی جناب محمد صدیق نے اس حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا اصلاح الدین پاکستان کا فخر ہیں جنہیں نے پوری دنیا میں ملک کا نام بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیل میں کامیابیوں سے جتنا پاکستان کا نام دنیا میں جانا گیا ہے اتنا ہماری وزارت خارجہ کی وجہ سے بھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا اصلاح الدین میرے اچھے دوست اور محکمہ کسٹمز میں ساتھی تھے۔ تقریب کے آخر میں میزبان عارف محمود کسانہ نے تمام شرکاء خصوصا مہمان خصوصی جناب محمد صدیق اور پاکستان کی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین کا بہت شکریہ ادا کیا۔
بھینی ڈھلواں کی یادگار 23 کیولری کے سوختہ جاں شہید
بی آر بی نہر کے ہوم بینک پر اگر آپ بھینی روڈ چھوڑ کر شمال کی نیت کریں تو بھینی...