(Last Updated On: )
سورج ایسا سیارہ
جلتی آگ کا غبارہ
اسکے ساتھی نو سیارے
اک ڈوری میں بندھے ہبں سارے
نو سیاروں کی ہے یہ ٹولی
یعنی سورج کے ھمجولی
اسکے گرد لگائیں چکر
یعنی سورج ان کا محور
زہرہ۔عطارد.زمین۔مشتری
زحل۔مریخ.اوریورینس بھی
نیپچون اور پلوٹو پیارے
چکر اس کے لگائیں سارے
سورج سے سب روشنی پائیں
اپنے آپکو سب چمکائیں
دیکھو کیا آن بان ہے یہ
سورج کا خاندان ہے یہ