تربوز کے مسائل اور حل
پوسٹ نمبر۔12
بِسمِ اللّہِ الرّحمٰنِ الرّ حِیم
تعارف:
اس مسئلے کا تعلق ماحول سے ہے اور ماحول کی ہی وجہ سے یہ مسئلہ تربوز کے پھل میں سامنے آتا ہے۔ اسے انگلش میں
Sun Scald of Watermelon
کہتے ہیں اور اردو میں ہم اسے ’’درجہ حرارت کے زیادہ ہونے سے پھل کا ایک طرف سے جل جانا یا خوشک ہونا‘‘کہیں گے۔
علامات:
۱۔جلے ہوئے یا خوشک نشانات پھل کی اس طرف ہوتے ہیں جس طرف پھل پر سورج کی روشنی سیدھی پڑ رہی ہوتی ہے۔
۲۔ابتدائی علامات میں پھل کے خلیات سفید رنگ میں تبدیل ہونا شروع ہو جاتے ہیں متاثر جگہ سفید سفید سی نظر آتی ہے۔
۳۔آہستہ آہستہ سفید جگہ بھورے رنگ میں تبدیل ہونا شروع ہو جاتی ہے اور متاثرہ جگہ سے پھل گل سڑ جاتا ہے۔
۴۔زیادہ متاثر حصہ بھورے سے کالے رنگ میں تبدیل ہو جاتا ہے جیسے ہی فنگس پھیلتی ہے۔
۵۔ابتدائی حالات میں تو اس سے پھل متاثر ہوتا ہے اور اکثر دیکھا گیا ہے کہ پھل کے ساتھ پتے اور تنا بھی زخمی ہو جاتا ہے۔
۶۔جو پھل تیاری کے قریب ہوتا ہے وہ بہت ہی حساس ہوتا ہے سب سے پہلے وہ متاثر ہوتا ہے اس کے بعد چھوٹا پھل۔
ماحول:
۱۔پھل پر سیدھی سورج کی روشنی پڑنا اور کچھ جگہوں سے شاخ تراشی کرنا یا پتوں کا کم ہونا جس کی وجہ سے اس مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
۲۔یہ مسئلہ تب آتاہے جب پھل کے اندر کا درجہ حرارت بڑھ جائے۔
کلچرل اور بائیو لوجیکل حل:
۱۔سب سے پہلا حل تو یہ ہے کہ پھل کے اندر کا درجہ حرارت 95F سے زیادہ نا ہونے دیں۔
۲۔پانی اور کھاد وغیرہ وقت پر دیتے رہیں گرمی کے موسم میں دورانیا زیادہ نا ہونے دیں۔
۳۔ایسی اقسام کا انتخاب کریں جن پر اس مسئلے کے خلاف قوت برداشت ہو
۴۔پلانٹ گروتھ ریگو لیٹر کے طور پر ’’کھبل گھاس‘‘ جیسے تلہڑ یا کچھ جگہوں پر تلاّ جو فصل کے بنوں پرہوتا ہے وہ زمین سے نکال کر اس کی جڑیں گرینڈ کر لیں اور اچھی طرح گرینڈ کر کے کم ازکم پچاس گرام پر ٹینکی میں استعمال کریں۔
پودے نشونما میں رہیں گے اور اس مسئلے کے خلاف قوت پیدا ہوگی
’’آگے بڑھو کسان‘‘
منجانب:
پاکستان اخوت کسان/کسان گھر