(Last Updated On: )
محمد فیضان رضارضوی علیمی (سیتامڑھی،انڈیا)
تعزیت نامہ حضرت فاروق ِملت کے انتقال پرملال پر۔۔۔ آج شب ۳۰:۸ بجے صاحبزادہ پیر سید صبغت اللہ سہروردی زید شرفہ کے والد گرامی آبروئے قلم وقرطاس،ماہرعلم وادب، صاحب روحانیت و تحقیق،پیکرزہدوورع، مصنف ِکتب کثیرہ، مترجم وشارح فتوحات مکیہ،شہریار تصوف عظیم محقق و مصنف ومدرس ومقررحضرت علامہسیّدمحمدفاروق القادری ؒ کے انتقال پرملال کی خبر موصول ہوئی۔میں ذاتی طور پر حضرت سے متعارف تو نہیں ہوں البتہ ان کے لائق وفائق فرزند محترم سید صبغت اللہ سہروردی قبلہ کے ذریعے سے جانتاہوں وہ ایک متحرک اور فعال شخصیت کے مالک ہیں ان کے توسط سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتاہے اور جس طرح سے اکابر حضرت نے حضرت فاروق ملت کے اوصاف بیان کیے ہیں۔ ایسے لگتاہے کہ وہ ایک بہترین عالم دین اور محقق تھے اللہ کریم ان کی قبر پر رحمت کی برسابرسائے۔ آمین
میں قبلہ سیدصاحب کی بارگاہ میں تعزیت پیش کرتاہوں اوران کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ اللہ پاک ان کو اور ان کے اہل خانہ کو صبرجمیل عطاکرے اور حضرت قبلہ کو غریق رحمت کرے۔ آمین ثم آمین
شریک ِغم
محمد فیضان رضارضوی علیمی سیتامڑھی،انڈیا
٭٭٭