زبان زد عام توہمات ہمارے ہاں توہمات کی بہتات ہے ایسی بہت سی توہمات کہہ لیں غلط فہمیاں کہہ لیں مشہور ہے جن کے متعلق ہمیں علم نہیں ہے بس ہم نے اپنی رائے قائم کر رکھی ہے. ایسی توہمات میں ایک یہ ہے کہ خربوز یا تربوز کھانے کے بعد پانی پینے سے ہیضہ ہوجاتا ہے. یہ ایک وہم ہے غلط فہمی ہے ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا. ہیضہ فقط اسی صورت میں ہوسکتا ہے کہ خربوز یا تربوز میں بیکٹیریا ہوں یا پانی میں ایسے بیکٹیریا موجود ہوں جن سے یہ مرض لاحق ہو سکتا ہے. اسی طرح کسی کو کرنٹ لگنے کی صورت میں اس کو مٹی میں ڈال دیتے ہیں یا ریت اور مٹی میں دفنانے کی کوشش کرتے ہیں. افسوس کہ ایسا اکثر علاقوں میں کیا جاتا ہے. یہ جہالت ہے. کرنٹ لگنے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد دینے کا ایک طریقہ ہے جس میں دل پر ہاتھ رکھ کر پمپنگ کی جاتی ہے اگر آپ اس سے ناواقف ہیں تو بہرصورت مریض کو کسی ڈاکٹر تک پہنچائیں تاکہ اس کا بروقت علاج کیا جا سکے. ایک اور غلط فہمی عام ہے کہ مچھلی کا گوشت کھانے کے بعد دودھ پینے سے برص کا مرض لاحق ہوتا ہے. انڈہ کھانے کے بعد چائے پینے سے بھی یہ بیماری لگتی ہے. یہ ایک غلط تاثر ہے. پھلبہری یا برص میلانن کی کمی سے ہوتی ہے. جس کا مچھلی کے گوشت کے ساتھ دودھ پینے کا کوئی تعلق نہیں ہے. اسی طرح اکثر لوگوں سے سنتے ہیں کہ برائلر مرغی کا گوشت مضر صحت ہے. یہ گوشت کھانے سے مردانہ کمزوری لاحق ہوتی ہے. انسان جلدی جوان ہوجاتا ہے وغیرہ وغیرہ. یہ بات درست نہیں ہے. برائلر مرغی کا گوشت نارمل غذا کی طرح ہے. اس سے کوئی خطرہ نہیں. برائلر انڈے اور دیسی انڈے کے نرغ مختلف بتائے جاتے ہیں اور یہ ابہام بھی عام ہے کہ برائلر مرغی کا انڈہ صحت بخش نہیں ہے. حالانکہ دونوں دیسی اور برائلر مرغی کے انڈوں میں غذائیت اور پروٹین ایک طرز کی ہوتی ہے.
زبان زد عام توہمات
-
By آفتاب سکندر

- Categories: کالم
Related Content
مائع سونا بیچنے میں ملوث کراچی کا ٹینکر مافیا
By
محمد عبدالحارث
جنوری 28, 2023
ناظم آباد کے سنہرے دور کی کچھ یادیں
By
نوید ضیاء
جنوری 24, 2023
27 جنوری ہالوکاسٹ کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تحریر
By
ڈاکٹر ساجد خاکوانی
جنوری 24, 2023
بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کے لیے آئین میں ترمیم وقت کی اہم ضرورت
By
محمد عبدالحارث
جنوری 26, 2023
1971ء میں بنگلہ دیش کی جنگ کے بعد پاکستان کی معاشی صورت حال پر ایک نظر
By
محمد عبدالحارث
جنوری 23, 2023