بڑھاپا ٹانگوں سے اوپر کی طرف شروع ہوتا ہے اپنی ٹانگوں کو متحرک اور مضبوط رکھیں
جیسے جیسے ہم سالوں میں آگے بڑھتے ہیں، ہماری ٹانگیں ہمیشہ متحرک اور مضبوط رہنی چاہیے
ہمیں اپنے بالوں کے سرمئی ہونے، جلد کی جھریوں سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے
لمبی عمر کی علامات میں، جیسا کہ یو ایس میگزین “پریونشن” [ Prevention ] نے خلاصہ کیا ہے، ٹانگوں کے مضبوط پٹھے سب سے اہم اور ضروری کے طور پر درج ہیں
اگر آپ دو ہفتے تک اپنی ٹانگیں نہیں ہلائیں گے تو آپ کی ٹانگوں کی طاقت 10 سال تک کم ہو جائے گی
ڈنمارک کی یونیورسٹی آف کوپن ہیگن کی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ چلا کہ بوڑھے اور جوان دونوں، دو ہفتوں کی غیرفعالیت کے دوران ٹانگوں کے پٹھوں کی طاقت ایک تہائی تک کمزور ہو سکتی ہے، جو کہ 20-30 سال کی عمر کے برابر ہے
جیسے جیسے ہماری ٹانگوں کے پٹھے کمزور ہوتے جائیں گے اسے ٹھیک ہونے میں کافی وقت لگے گا، چاہے ہم بعد میں بحالی اور ورزشیں کریں
اس لیے چہل قدمی جیسی باقاعدہ ورزش بہت ضروری ہے
جسم کا سارا وزن ٹانگوں پر ہوتا ہے۔ پاؤں ایک قسم کے ستون ہیں جو انسانی جسم کا سارا وزن اٹھاتے ہیں
انسان کی 50% ہڈیاں اور 50% پٹھے دونوں ٹانگوں میں ہوتے ہیں
انسانی جسم کے سب سے بڑے اور مضبوط جوڑ اور ہڈیاں بھی ٹانگوں میں ہوتی ہیں
مضبوط ہڈیاں، مضبوط پٹھے اور لچکدار جوڑ
“آئرن ٹرائی اینگل” بناتے ہیں جو انسانی جسم کا سب سے اہم بوجھ اٹھاتا ہے
انسان کی زندگی میں 60٪ سرگرمیاں اور توانائی کا استعمال دونوں ٹانگوں اور پاؤں میں ہوتا ہے۔
صحت مند جوان شخص کی رانوں میں اتنی طاقت ہوتی ہے کہ وہ 800 کلو وزنی گاڑی اٹھا سکے
دونوں ٹانگوں میں انسانی جسم کے 50% اعصاب، 50% خون کی شریانیں اور 50% خون ان ميں بہتا ہے
جب ٹانگیں صحت مند ہوتی ہیں تو خون کا بہاؤ آسانی سے ہوتا ہے اس لیے جن لوگوں کی ٹانگوں کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں ان کا دل ضرور مضبوط ہوتا ہے
بڑھاپا پاؤں سے اوپر کی طرف شروع ہوتا ہے
جیسے جیسے کوئی شخص بڑا ہوتا جاتا ہے، دماغ اور ٹانگوں کے درمیان ہدایات کی ترسیل کی درستگی اور رفتار کم ہوتی جاتی ہے
اس کے علاوہ “بون فرٹیلائزر” ، کیلشیم جلد یا بدیر وقت گزرنے کے ساتھ ختم ہو جائے گا، جس سے بوڑھوں کو ہڈیوں کے ٹوٹنے کا زیادہ خطرہ ہو گا
بزرگوں میں ہڈیوں کا ٹوٹنا آسانی سے پیچیدگیوں کا ایک سلسلہ شروع کر سکتا ہے، خاص طور پر مہلک بیماریاں جیسے دماغی تھرومبوسس [ Coronary thrombosis ]، جس کی وجہ سے دماغی فالج اور جسمانی فالج [ Paralysis ] ہوتا ہے
15% عمر رسیدہ مریض، ران کی ہڈی کے فریکچر کے ایک سال کے اندر مر جاتے ہیں اور کی وجہ ٹانگوں میں خون کی گردش slow ہونے سے بنے والے خون کے لوتھڑے [Deep venous thrombus] ہوتے ہیں، جو خون کی گردش کے ساتھ ساتھ lungs میں جا کر pulmonary embolus بن کر موت کا سبب بنتے ہیں
ہمارے پاؤں/ٹانگیں وقت کے ساتھ آہستہ آہستہ بوڑھے ہوں گے، لیکن پیروں/ٹانگوں کی ورزش کرنا زندگی بھر کا کام ہے
صرف ٹانگوں کو مضبوط کرنے سے ہی کوئی شخص مزید بڑھاپے کو روک یا کم کر سکتا ہے
روزانہ 30-40 منٹ چہل قدمی کریں تاکہ آپ کی ٹانگوں کو کافی ورزش مل سکے اور آپ کے ٹانگوں کے پٹھے صحت مند رہیں
اردو زبان میں اسم کی تعریف
۱۔ اسم اسم وہ لفظ ہے جو کسی کا نام ہو۔ اس کی دو قسمین ہین ۱۔ خاص ۲۔ عام...