(Last Updated On: اکتوبر 24, 2023)
ایک کچّے مکاں سے کوٹھی تک
زندگی کے سفر کا سرنامہ
دوریوں کی مہیب غاروں میں
کھودتے، کھوجتے ہوئے ڈالر
مرمریں فرش پر دھرا تابوت
اور فانوس چھت سے جلتا ہوا