اس پُر فتن دور میں کہ جب ایک مہلک وائرس مسلسل دوسالوں سے اپنی ہیئت اور روپ بدل بدل کر اس معمورے سے انسانیت کے خاتمے کے در پے ہے ،
سارے عالم کے خیرخواہ حضرات مناجات اور حمد و ثنا میں اللہ تعالیٰ سے اس موذی سے حفاظت کی دعائیں مانگ رہے ہیں، ایسے وقت مشکل میں احبابِ توازن اردو ادب اس کے مضر اثرات سے انسان کی حفاظت کے لئے دعاؤں میں پیش پیش ہیں اور ساتھ ہی اردو زبان کی ترویج کے لئے اپنا قیمتی وقت ادبی محافل کے انعقاد میں پیش کرنے میں بھی پیش پیش ہونا خود پر خلوص اور بے لوث خدمات کی ترجمانی کرتا ہے۔۔ نہ جانے کتنوں نے اپنے پیارے اس وبا میں گنوائے ہیں اللہ تعالیٰ سب کی مغفرت فرمائے آمین ثم آمین۔۔۔ اللہ تعالیٰ ہماری کاوشوں اور دعاؤں کو قبول فرمائے آمین یارب العالمین۔۔۔
میں توازن اردو ادب کے سرپرست جناب مسعود حساس صاحب اور دیگر ذمہ داران احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھ ناچیز کو اس پروگرام نمبر 144 کے مشاعرے صدارت کی جیسے اعزاز سے نوازا۔ احقر خواجہ ثقلین
قدیم بت پرستانہ مذہبی داستانیں جن سے توحیدی مذاہب نے جنم لیا
Enuma Elis vs Genesis۔ قدیم بت پرستانہ مذہبی داستانیں جن سے توحیدی مذاہب نے جنم لیا۔ حضرت آدم کی پسلی...