(Last Updated On: دسمبر 22, 2022)
بڑھائے اپنے اپنے اونٹ سب نے نور کے تڑکے کجاووں پر تھيں دايہ عورتيں اور ساتھ کے لڑکے اُٹھا شوہر حليمہ کا اور اپني اونٹني لايا حليمہ اور دونوں بچوں کو اک ساتھ بٹھلايا چلا خود آپ پيدل اُنٹني دُبلي تھي بيچاري کسي صورت نہ ہوسکتي تھي اس پر سب اسواري جب آئے تھے تو پيچھے تھک کے رہ جاتے تھي منزل سے وہ اپنے آپ ہي کو لے کے چل سکتي تھي مشکل سے مگر آج ا نے دکھلائي کچھ ايسي تيز رفتاري جو آگے چل رہي تھيں اب وہ پيچھے رہ گئي ساريں يکايک ہمرہوں کے پاس سے جس دم گذرتي تھي تو ہر عورت تعجب کا وہيں اظہار کرتي تھي وہي پہلي ہے تيري اُنٹني يا اور ہے کوئي نہيں پہلي کہاں، ايمان سے کہنا اور ہے کوئي! حليمہ کہتي تھي ہاں ہاں وہي تو ہے وہي تو ہے يہ سر ، يہ ناک ہے، يہ تھوتھني ہر شے وہي تو ہے يہ سن کر عورتيں بيچاري حيران ہوتي تھيں نگاہيں گِرد پھر پھر کر بلا گردان ہوتي تھيں حليمہ کي سواري اس قدر جب تيز دم ديکھي سوار اس اُنٹني پر ہوگيا اب اس کا شوہر بھي مگر يہ ہوگئي تيز رَواور برق دم ايسي کہ سارے قافلے سے پہلے منزل پر پہنچتي تھي