یوں تو یہ عام مشاہدہ ہے کہ زیادہ تر خواتین جوڑوں کے درد میں گرفتار ہیں اور اس درد کی شدت کا آغاز نئے مہینے کے آغاز سے ہی ظاہر ہو جاتا ہے اور اس میں کمی کچھ نئے جوڑوں کی خریداری کرکے لائی جاتی ہے.
خیر ..آپ کے جسمانی جوڑوں سے کئی اقسام کی صدائیں بلند ہو سکتی ہیں. جیسے ٹھک ٹھک یا ٹھک ٹھکاہٹ , کڑکڑ یا کڑکڑاہٹ, چر چر یا چرچر یا چرمراہٹ٫ گھر گھر یا گھرگھراہٹ , چٹخ چٹخ یا چٹ چٹاہٹ. جسمانی جوڑ کی چٹخ چٹخ یا چٹخناہٹ کا منبع ہاتھ کی انگلی, گھٹنے , پنڈلی, کمر, گردن کے جوڑ ہوتے ہیں.
Escaping gases:
گیس کی فراریت یا اخراج :
سائنسدا ن وضاحت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جوڑوں میں موجود سائنی وئیل مائع synovial fluid ایک روغن lubricant یا چکناہٹ کی طرح عمل کرتا ہے. اس مائع , رس میں آکسیجن, نائٹروجن, کاربن ڈائی آکسائڈ گیسیں بھی شامل ہوتی ہیں. جب جوڑوں کو کھینچا جاتا ہے تو گیس کا بہت تیزی سے خارج ہوتی ہیں جو بلبلوں کی صورت اس synovial fluid میں پھنسی ہوتی ہیں ان بلبلوں کے پھٹنے سے آواز پیدا ہوتی ہے.
Movement of Joints, tendons and ligaments:
جوڑوں، نسوں، اورہڈیوں کو جوڑنے والی رگوں کی حرکات:
جب ایک جوڑ متحرک ہوتا ہے تو نسوں کی جگہوں میں بدلاؤ آتا ہے اور وہ تھوڑا اپنی جگہ سے کھسک جاتیں ہیں.ان نسوں کے اپنی جگہ واپس آنے پر چٹکی جیسی آواز سنائی دیتی ہے. اپنے جوڑوں کو حرکت دینے سے اورہڈیوں کو جوڑنے والی رگوں میں سختی بھی پیدا ہو سکتی ہے. ایسا عام طور پر گھٹنے اور پنڈلی میں ہوتا ہے اور چٹخنے کی آواز پیدا ہو سکتی ہے.
Rough surfaces:
کھر دری سطحیں:
گٹھیا کا شکار جوڑ ں ہArthritic jointsہ میں , جوڑ کی نرم چکنی ہڈی یا چبنی ہڈی کی سطح کے کھردرا ہونے کے باعث مختلف آوزوں کو پیدا کرتے ہیں .
Is joint cracking harmful?
کیا جسم کےجوڑوں کا چٹخانا نقصاندہ ہے؟
جب جوڑوں کا چٹخایا جائے یا وہ خودبخود چٹخیں اور آپ کو شدید درد کا احساس و تو کسی ماہر جوڑ و توڑ سے فوراً رجوع کرنے میں آپ کی عافیت ہے. کچھ خواتین و حضرات کو انگلیاں چٹخانے کا چٹخارہ ہوتا ہے. وہ اکثر باتیں مٹکاتے وئے لگے ہاتھوں انگلیاں بھی چٹخالیتے ہیں. کچھ ریسرچ و مشاہدے سے معلوم ہوا ہے ایسا کرنے میں کو مضائقہ اور مضر اثرات بھی نہیں. اور کچھ دوسرے ریسرچ و مشاہدے میں ظاہر ہوا ہے کہ باربار تندہی کے ساتھ انگلیا ں چٹخانے سے جوڑوں کے نرم و ملائم عضلات میں خرابی ہو سکتی ہے. اس عمل کی تکرار کمزور گرفت اور ہاتھوں میں سوجن کا باعث بن سکتی ہے.
پانچ رمضان المبارک اور صبیح رحمانی کی حمد اللہ اکبر اللہ اکبر
آج دن کا آغاز صبیح رحمانی کی حمد سے کیا۔بہت خوبصورت اور پر جوش کلام ہے۔ کعبے کی رونق،کعبے کا...