ایک افریقی ہاتھی تقریباً 7 ٹن وزنی ہوتا یے. دنیا کا سب سے بھاری پرندہ شتر مرغ ہے جسکا اوسط وزن 145 کلوگرام ہوتا ہے۔ جسکی کڑاہیاں آج کل زندہ دلانِ لاہور اس شوق سے رگڑتے ہیں کہ شترمرغ پنجروں سے بھاگتےپھرتے ہیں۔حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شترمرغ غالباً لاہور کی سڑکوں پر دوڑیں لگا رہا تھا۔ مگر اتنا تیز دوڑنے کے باوجود اُڑ نہیں سکتا تھا۔ حالانکہ اسکے پر بھی تھے مگر فزکس کے اصولوں کے آگے کس کی چلتی ہے صاحب؟
دنیا کا سب سے بھاری پرندہ جو اُڑنے کے قابل ہے
وہ افریقہ میں پایا جانے والا کوری بسٹرڈ ہے جسکا وزن تقریباً 18 کلو ہوتا ہے۔اور اسکے پروں کا پھیلاؤ تقریباً 2.7 میٹر ہے۔
ماضی میں سب سے بھاری اُڑنے والا پرندہ Pelagornis sandersi تھا جو آج سے 2.5 کروڑ سال پہلے زمین پر موجود تھا جب انسان ابھی زمین پر وجود بھی نہیں رکھتے تھے۔اسکا وزن تقریباً 70 کلو تھا اور پروں کا پھیلاؤ لگ بھگ 7 میٹر۔
ایک انسان کا اوسط وزن تقریباً 60 سے 80 کلو کے درمیان ہوتا ہے۔انسانوں نے پرندوں کو دیکھ کر جہاز بنانا سیکھا۔
شروع میں یہ سمجھا جاتا رھا کہ محض ہر لگا کر اُڑا جا سکتا کے لہذا کئی کوگوں نے یہ کوشش کی کہ بڑے بڑے پر لگا کر کسی اونچی عمارت سے چھکانگ لگایا جائے۔
چھکانگ تع وہ کگا لیتے مگر خود اُڑنے کی بجائے اُنکی روحیں پرواز کرتیں۔
پھر 1903 میں امریکہ کے رائٹ برادرز نے پہلی بار یہ ثابت کیا کہ انجن اور پروں کی مدد سے جہاز کو اڑایا جا سکتا ہے۔
بعد میں ہونے والی پیش رفت سے ہوا میں اڑنے کی سائنس کے متعلق نظریات واضح ہوتے گئے۔ آج سائنس کی اس فیلڈ کو ائیروڈسینامکس کہتے ہیں جسکی مدد سے ہم بہتر سے بہتر جہاز تعمیر کر رہے ہیں۔
تو کیا ہوا میں ہاتھی اُڑ سکتے ہیں؟
سائنس کی رو سے نہیں ۔
البتہ ہا تھی کی شکل کے غبارے میں اگر ہوا سے کم کثافت رکھنے والی گیس جیسے کہ ہیلئم بھر دی جائے تو وہ ہوا میں اوپر کو اُٹھے گا اور ہوا اسے اپنے رخ میں بہا لے جائے گی۔
مگر ایک اصلی ہاتھی کو اُڑنے کے لیے کئی سو میٹر لمبے پر چاہئیں اور ساتھ ہی ساتھ بے حد مضبوط پٹھے جن سے۔ کم سے کم درمیانہ درجے کے جہاز جتنی طاقت حاصل ہو سکے جس سے وہ اُڑان بھر سکے۔ہم جس دنیا میں رہتے ہیں کم سے کم وہاں سائنس کی رو سے ہاتھی کا اُڑنا تو محال ہے، خیالی دنیا کا پتہ نہیں۔
عالمی پیمانے پر ادیب اطفال کی ڈائریکٹری
دنیا میں جس جگہ اردو ہے، وہاں بچوں کے ادیب اور شعرا؛ اطفال کے لیے کہانیاں ، نظمیں ، ڈرامے،...