سی بورڈ کے بارہویں کلاس میں 96فی صد نمبروں سے نمایاں کامیابی
نئ دہلی۔ اس سال سی بی ایس سی اور ایس ایس سی بورڈ کے امتحانات میں جہاں ملک کے دیگر قوموں کے طلباء و طالبات نے اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کی وہیں مسلم قوم کے بچوں نے بھی بڑے پیمانے پر زیادہ فی صد نمبرات لاکر نمایاں کامیابی حاصل کرکے نہ صرف اپنے والدین خاندان کا نام روشن کیا ہے بلکہ قوم کا معیار اور سر بھی فخر سے بلند کیا ہے۔ اس بار بھی مسلم بچیوں نے لڑکوں سے زیادہ پاس فی صد کا معیار بلند رکھا۔ اس کے ساتھ ساتھ مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں نے بھی بڑی تعداد میں نمایاں نمبرات حاصل کرکے ثابت کردیا کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔
انھیں خوش نصیب بچوں میں محمد عبداللہ معراج بھی ایک ہیں۔ انھوں نے سی بی ایس سی بورڈ کے بارہویں کلاس کی انجینئرنگ اسٹریم یعنی فزکس، کیمسٹری، ریاضی اور کمپیوٹر سبجیکٹس میں 96 فی صد نمبر لاکر اپنے خانوادے کا نام روشن کیا ہے۔ بتا دیں محمد عبداللہ معراج جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ اردو کے سابق صدر مرحوم پروفیسر حنیف کیفی صاحب کے پوتے اور ادب اطفال کے معروف ادیب محمد سراج عظیم کے بھتیجے ہیں۔ عبداللہ کے والد معراج وسیم گرافک ڈیزائنر اور ایک بڑی ایڈورٹائزنگ کمپنی میں ہیں ۔ عبداللہ کی کامیابی پر جہاں عزیز و اقارب نے مبارکبادیاں پیش کی ہیں۔ وہیں کیفی خانوادے کو جاننے والے لوگوں کی جانب سے بھی مباکبادیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
نابغہ روزگار شخصیات کی وفات کی تواریخ
نابغہ روزگار شخصیات کی وفات کی تواریخ : ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 🕳️سید عابد علی عابد: 20 جنوری 1971ء 🕳️ناصر کاظمی :2/ مارچ...