* گذشتہ برس میرا ایک ہفتے سین ہوزے کوسٹا ریکا { سنٹرل امریکہ} میں قیام کے دوران وہاں کے کئی شعرا ،ادبّا ، مصوروں اور مجسمہ سازوں سے ملاقات ہوئی۔ وہاں ایک غائبانہ طور پر ایک شاعر اور مصّور پابلو سبوریو{PABLO SABORÍO} کی شاعری پڑھی اور ان کی پینٹنگ دیکھی ۔ وہ کوسٹا ریکا میں پیدا ہوئے اور وہیں پرورش پائی۔ لیکن انہوں نے پوری دنیا کی سیاحت کی۔ ان کا قیام زیادہ تر امریکہ ، سویڈن ، جرمنی میں رہتا ہوں اور اس وقت ڈنمارک میں رہائش پذیر ہیں وہ آج کل کوپن ہیگن میں مسکن{Maskiner} آرٹس کا ممبر ہوں۔ جو فنون لطیفہ کا ایک معتبر ادارہ ہے۔
پابلو سبوریو نے ابتدائی عمر سے ہی کسی بھی قسم کی رسمی تعلیم سے انکار کردیا ہے ، اور ’’ شاندار کیریئر کی تشکیل کے خیال سے انھوں نے مزاحمت کی ہے اور وہ اس لمحے کو ترجیح دیتے رہے کہ ایک لایعنی وجود اک انکشاف کیا جائے جو ان پر واضح نہیں تھا۔۔۔ ان کی فکری ابہام اور تشکیک آفاقی طور پر فرد اور اس کی ذات کی سوچ ان کے یہاں ان کی جذباتی، فنکارانہ اور فکری تطہیر کرتی ہے۔ جہان فرد معاشرے کے موضوعی اور معروضی آردش ٹوٹ پھوٹ کر غیر عقلی توجہیات پر مبنی ایک لایعنی وجود آفاق خلق ہوا ہے جس میں فرد کی امکانی گوشہ نشینی فرد کا مقدر بن جاتی ہے۔ ان کی مصوری سریلیسٹ { ماورائے حقیقت}اور تجریدی نوعیت کی ہے۔
ان کے اپنے فن ، شاعری اور فکریات کی اگہی کے لئے ایک ویب سائٹ بھی ہے: www.pablosaborio.com۔ اس پر ان سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
ان کی ایک نظم ملاخطہ کرین۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*** نظم:"لفظ دیکھو" {BEHOLD THE WORD}
{بنیاد اور زمین }
ایک شاعر ایک لفظ تھامتا ہے
ایک بھاری سانحہ کی طرح
ایک شاعر ایک لفظ تھامتا ہے
ایک بلند آواز کی طرح
ایک شاعر ایک لفظ تھامتا ہے
ایک چھوٹے سے رزمیے کی طرح
ایک شاعر ایک لفظ تھامتا ہے
ایک تاریخی سفر کی طرح
ایک شاعر ایک لفظ تھامتا ہے
بیماری کے پیالے کی طرح
ایک شاعر ایک لفظ تھامتا ہے
جیسے خون کے جزیرے کی طرح۔
ایک شاعر ایک لفظ تھامتا ہے
روشنی کے محور کی طرح
ایک شاعر ایک لفظ تھامتا ہے
حق کے شور کی طرح
ایک شاعر ایک لفظ تھامتا ہے
جیسے ایک بہت بڑا واقعہ۔
ایک شاعر ایک لفظ تھامتا ہے
ایک اہم ہڈی کی طرح
ایک شاعر ایک لفظ تھامتا ہے
خدا کی ریڑھ کی ہڈی طرح
ایک شاعر ایک لفظ تھامتا ہے
جیسے ابدیت کے آنسو۔
ایک شاعر ایک لفظ تھامتا ہے
جیسے زمین کی بنیاد۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فاتح کھیم کرن، شامی مینار، اور اصل اتر کا عبدالحمید بابا بلھے شاہ کے قصور سے
لاہور سے فیروز پور روڈ پکڑلیں تو کاہنہ سے قصور کی طرف آدھا راستہ اِدھر آدھا اُدھر مصطفیٰ آباد کا...