(Last Updated On: )
یہ سن کرغلغلہ ساپڑگیا یثرب میں
اُخُوّت ازسرِ نوآچلی اشرافِ یثرب میں
یہاں کے رہنے والے اوس وخزرج کے قبائل تھے
نہایت بامروّت ،اہل دل اہلِ وسائل تھے
یہ باہم بھائی بھائی تھے مگرآپس میں لڑتے تھے
بڑی مدّت سے خانہ جنگیوں میں گھراُجڑتے تھے
یہُودی بھی یہاں تھے اورمعزّز سمجھے جاتے تھے
یہ ساہوکاردھنّا سیٹھ بن کرسود کھاتے تھے
بتوں کوچھوڑکراورحُبِّ مال وجاہ کوتج کے
مُسلماں ہوچلے آخر گھرانے اوس وخزرج کے
لیاجانے لگاختم الرّسلؐ کانام یثرب میں
لگاہرسمت پھلنے پھولنے اسلام یثرب میں
حَسَدکرنے لگی قومِ یہود اس دین وملّت سے
بنے بیٹھے تھے وہ لوگوں کے آقاایک مدّت سے