(Last Updated On: اگست 31, 2023)
ورق دل پر تمہارا نام لکھا
اور مع صد بہ احترام لکھا
ہر نئے دن کا ہر نیا سورج
تمہیں میں نے حسین شام لکھا
لوگ وعدے وفا کے کرتے ہیں
اس وفا کو تمہارے نام لکھا
معجزہ درد کا ہے لفظوں میں
درد بھی ہے تمہارے نام لکھا
بادہ نوشی کی کیا ضرورت ہے؟
دل پہ اپنے مجیب!جام لکھا
****