09؍دسمبر 1896
اردو کے ممتاز محقق، مترجم، صحافی، اور شاعر ”افسرؔ صدیقی امروہوی صاحب“ کا یومِ پیدائش
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نام منظور احمد صدیقی اور تخلص افسرؔ تھا۔
09؍دسمبر 1896ء کو امروہہ، اترپردیش، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کے جدِ اعلیٰ نوازش علی عرف نوازی صدیقی 1713ء میں دہلی سے امروہہ آئے اور یہاں مستقل سکونت اختیار کی۔ افسر کے والد کا نام شمس الدین تھا۔ میر فضل حسین سعید امروہوی سے تعلیم کی ابتدا کی۔ مختلف اساتذہ سے اردو اور فارسی کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اردو مڈل، اردو ٹریننگ اور ہندی مڈل کے امتحانات پاس کئے۔ فارسی، سندھی، انگریزی اور پنجابی زبانیں حسبِ ضرورت جانتے تھے۔ وہ شاعری میں مضطرؔ خیرآبادی اور شوقؔ قدوائی لکھنوی کے شاگرد تھے۔ 1927ء میں کراچی، پاکستان منتقل ہو گئے اور تا عمر اسی شہر میں بسر کی۔ 1962ء میں انجمن ترقی اردو پاکستان سے وابستہ ہوئے اور قلمی کتابوں کی تفصیلی فہرست کی تیاری پر معمور ہوئے۔ انہوں نے 1935ء کے لگ بھگ کراچی سے ماہنامہ تنویر جاری کیا جس نے کئی موضوعات پر خاص نمبر شائع کیے۔
افسرؔ صدیقی امروہوی 09؍فروری 1984ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پا گئے۔ وہ کراچی میں سخی حسن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔
🛑🚥💠➖➖🎊➖➖💠🚥🛑
🍁 معروف شاعر افسرؔ صدیقی امروہوی صاحب کے یومِ ولادت پر منتخب اشعار بطور خراجِ عقیدت۔۔۔۔ 🍁
لینا پڑا شہیدِ محبت کو سر سے کام
جب پاؤں راہِ عشق میں بیکار ہوگئے
———-
گرہ میں باندھ رکھے ہیں ہزاروں فتنہء محشر
تیرے دامن میں شاید کوئی ٹکڑا ہے قیامت کا
———-
میرے دل کی تڑپ سے چین کا پہلو نہیں ملتا
زمیں آفت میں ہے گورِ غریباں کی زمیں ہوکر
———-
قیامت سے سِوا سمجھو ہمارے دردِ فرقت کو
بدل دیں گی زمین و آسماں کو کروٹیں دل کی
———-
کچھ ایسی روح صورِ قیامت نے پھونک دی
محشر میں جمع طالبِ دیدار ہوگئے
———-
یا نام نہ لے میخانے کا یا غرقِ مئے گلگوں ہوجا
پینے میں رہے کچھ ہوش اگر توہین ہے میخانے کی
———-
احساسِ مرگ و زیست سے بیگانہ ہو گیا
اچھا ہوا کہ میں ترا دیوانہ ہو گیا
———-
دم اُکھڑے تو علاج گریۂ پیہم نہیں ہوتا
ہَوا اُلٹی چلے تو جوشِ دریا کم نہیں ہوتا
———-
شکایت پر خفا کیوں؟ محبت کا تقاضا ہے
نہیں ہوتی شکایت تو محبت بھی نہیں ہوتی
———-
راز ہستی کس سے پوچھیں کس کو اتنا ہوش ہے
آئینہ خانے میں ایک ایک آئینہ خاموش ہے
💠♦️🔹➖➖🎊➖➖🔹♦️💠
🌹افسرؔ صدیقی امروہوی🌹
جب حسینہ شوکت نے کیفی اعظمی کے لیے اپنی منگنی توڑ دی
ہندوستان کی معروف ادیبہ اور اداکارہ حسینہ شوکت المعروف شوکت کیفی جسے گھر میں پیار سے موتی کے نام سے...